شعیب کی فٹنس، سوالیہ نشان برقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر کے سکین کی رپورٹ کے مطابق ان کے بائیں ٹخنے پر سوجن ہے اور اس لیئے ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے کے لیئے سخت تربیت سے روک دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے غیر ملکی کوچ باب وولمر کے مطابق شعیب اختر ٹیم کا بدستور حصہ ہیں اور وہ شام کو تیز دوڑ اور سخت تربیت نہیں کریں گے البتہ صبح کو سوئمنگ پول اور ’جمنازیم‘ میں ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہیں گے۔ شعیب اختر کا ایک ہفتے کے بعد دوبارہ سکین کروایا جائے گا۔ باب وولمر کا کہنا ہے ہم دعا گو ہیں کہ وہ ایک ہفتے میں فٹ ہو جائیں اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو یہ پاکستان کے لیے ایک دھچکا ہوگا۔ شعیب اختر کا چند دن پہلے بالنگ کرتے ہوئے ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ یہ وہی ٹخنہ ہے جس کا کچھ عرصے پہلے شعیب نے آسٹریلیا سے علاج کروایا تھا اور اسی میں تکلیف کے سبب شعیب بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں نہیں کھیل سکے تھے اور سری لنکا کے دورے پر بھی پاکستان کی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر نے پچیس مئی سے شروع ہونے والے فٹنس کیمپ میں پانچویں روز رپورٹ کیا تھا۔ اس سے قبل شعیب اختر کے ذاتی معالج ڈاکٹر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ شعیب کے ٹخنے میں موچ کوئی پریشانی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہلکا سا دباؤ ہے اور انہیں صرف بالنگ کرنے سے روکا ہے۔ وہ فٹنس کے ہر سیشن میں جائیں گے اور دس سے پندرہ دن تک باقائدہ بالنگ شروع کروا دیں گے۔ ُسکین کی رپورٹ آنے کے بعد بھی شعیب اختر کے دورۂ انگلینڈ کے لیئے دستیابی پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ | اسی بارے میں شعیب کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار29 May, 2006 | کھیل ’دورہِ انگلینڈ کے لیئے دستیاب ہوں‘09 May, 2006 | کھیل شعیب اختر کا امتحان دو میچ27 May, 2006 | کھیل فٹ نس کیمپ میں 21 کھلاڑی شامل18 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||