BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 May, 2006, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار

شعیب اختر
شعیب نے انگلینڈ کے پاکستان کے دورے میں سترہ وکٹیں لی تھیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر نے پچیس مئی سے شروع ہونے والے فٹنس کیمپ میں پانچویں روز رپورٹ کیا۔

انہوں نے باقی کھلاڑیوں کے ہمراہ تیز دوڑ بھی لگائی اور قذافی سٹیڈیم کے گراؤنڈ کے ارد گرد ہلکی جوگنگ کرتے ہوئے آٹھ راؤنڈ بھی مکمل کیے تاہم انہوں نے باقی کھلاڑیوں سے پہلے ہی اپنی فٹ نس ٹرینگ ختم کی اور سٹیڈیم سے واپس چلے گئے اور اپنی فٹ نس کی بابت صحافیوں سے بات کرنے سے بھی گریز کیا۔

کپتان انضمام الحق نے کہا کہ شعیب کے بائیں ٹخنے میں کچھ دن پہلے ہلکی موچ آئی تھی اور اسی ٹخنے کا وہ آسٹریلیا سے علاج کروا کر آئے تھے۔

دو دن پہلے ان کے اس ٹخنے کا سکین کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ کے بعد ہی اس ٹخنے کی تکلیف کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔انضمام کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب کے ساتھ فٹنس ٹرینگ کی ہے لیکن وہ ابھی بالنگ نہیں کروا سکتے کیونکہ بالنگ کرواتے ہوئے انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

پاکستان کی ٹیم کے غیر ملکی فٹنس ٹرینر مرے سٹیون سن نے کہا کہ جس طرح شعیب نے آج تربیت کی اس سے تو لگتا ہے کہ ان کی ٹخنے کی تکلیف بہت زیادہ نہیں ہے۔

شعیب اختر کے ذاتی معالج ڈاکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ شعیب کے ٹخنے میں موچ کوئی پریشانی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہلکا سا دباؤ ہے اور انہیں صرف بالنگ کرنے سے روکا ہے۔ وہ فٹنس کے ہر سیشن میں جائیں گے اور دس سے پندرہ دن تک باقائدہ بالنگ شروع کروا دیں گے۔

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں بھی ٹخنے کی اسی تکلیف کے سبب شعیب اختر نہیں کھیل سکے تھے اور اب بھی یہی تکلیف بالنگ کروانے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے شعیب اختر کے دورہء انگلینڈ کے لیے دستیاب ہونے پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں تاہم اس کی واضح صورتحال ان کے سکین کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پاکستان ٹیم میں شمولیت کے امیدوار
انضمام الحق، سلمان بٹ، عمران فرحت، توفیق عمر، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، فیصل اقبال، شاہد آفریدی، بازید خان، عاصم کمال، کامران اکمل، عبدالرزاق، شعیب اختر، دانش کنیریا، رانا نوید الحسن، محمد آصف، راؤ افتخار، محمد سمیع، عمر گُل، ذوالقرنین حیدر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد