شعیب اختر کا امتحان دو میچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب اختر کی دورہ انگلینڈ کے دوران صحتیابی کا اندازہ لگانے کے لیے دو خصوصی میچ کروا رہا ہے۔ تیس سالہ شعیب اختر کا اس سال کے شروع میں دونوں گھٹنوں کا آپریشن ہوا تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ وہ نیٹس میں نوّے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا رہے ہیں۔ انہیں اگلے ماہ شروع ہونے والے انگلینڈ کے دورے کے لیے ابتدائی طور پر اکیس رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ شعیب اختر ٹیم کے بہت اہم رکن ہیں لیکن انہیں پریکٹس میچوں میں اپنی مکمل صحتیابی کا ثبوت دینا ہوگا۔ پاکستان جولائی اور ستمبر کے دوران انگلینڈ میں چار ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گا۔ شعیب اختر نے گزشتہ سال پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سترہ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ شعیب اختر نے کہا کہ سن دو ہزار ایک میں انگلینڈ کے دورے کے دوران انہیں صحت کے بہت مسائل درپیش تھے اور وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے دورے کے لیے فِٹ رہنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کے گھٹنوں کا آپریشن27 February, 2006 | کھیل فٹ نس کیمپ میں 21 کھلاڑی شامل18 May, 2006 | کھیل ’دورہِ انگلینڈ کے لیئے دستیاب ہوں‘09 May, 2006 | کھیل ورلڈ کپ کی تیاری کا وقت 08 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||