BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 January, 2007, 14:37 GMT 19:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار

محمد حفیظ اور عمران فرحت کی موجودگی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے
پاکستانی ٹیم کا جنوبی افریقہ کا موجودہ دورہ انگلینڈ کے دورے سے کچھ مختلف نہیں نظر آرہا جو شکست اور تنازعات پر ختم ہوا تھا۔

ابھی سے ہی کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ شروع ہوچلا ہے۔ عمر گل جنہیں پاکستانی ٹیم کا سب سے قابل بھروسہ فاسٹ بالر کہا جاسکتا ہے، ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور پہلے ٹیسٹ سے وہ باہر ہوچکے ہیں۔ جبکہ وہ جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیل سکیں گے۔

باب وولمر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بدھ کو عمرگل کا معائنہ کیا اور ان کا خیال ہے کہ 24 سالہ فاسٹ بولر دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقہ کی اے ٹیم کے ساتھ کمبرلی میں میچ کے دوران عمر گل صرف تین اوورز اور تین بالیں ہی کراسکے اور انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

شعیب ملک بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں ہیں جنہیں زخمی ٹخنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ امکان ہے کہ وہ انگلینڈ کے دورے کے آغاز ہی کی طرح چار ہفتوں کے لیے ان فٹ ہوسکتے ہی۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ابتدا میں شعیب اختر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ کہا جارہا تھا کہ وہ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر بعد میں انہیں دورے میں شامل ہونے کے لیے کہہ دیا گیا۔

امکان ہے کہ شعیب پہلے تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے تاہم اگر پھر بھی وہ جنوبی افریقہ پہنچ گئے تو وہ پانچ روزہ میچ میں شرکت کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

محمد یوسف بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو جوائن کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ امکان ہے کہ شاید انہیں دوسرا ٹیسٹ بھی چھوڑنا پڑے کیونکہ حال ہی میں ان کے والد یوحنا مسیح کا انتقال ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی امید سے ہیں اور اگلے ہفتے ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ تمام حالات پاکستانی ٹیم کو مشکل میں دھکیل رہے ہیں۔ انضمام اور یونس خان کو ٹیم کی کشتی کو کھینچنے کے لیے کافی جتن کرنا ہوں گے۔ ٹیم کو بالنگ اٹیک کے لیے محمد سمیع، شاہد نذیر، نوید الحسن اور دانش کنیریا پر انحصار کرنا ہوگا۔

جبکہ بیٹنگ کے لیے محمد حفیظ اور عمران فرحت کی موجودگی ٹیم کے لیے ایک حوصلہ افزا امر ہے کیونکہ یہ دونوں بیٹسمین حال ہی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد