جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اور سیریز دو۔ایک سے جیت لی ہے۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے دو سو گیارہ رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو کہ اس نے کپتان گریم سمتھ، ایشول پرنس اور ژاک کیلس کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔ ایشول پرنس اڑتیس جبکہ ہرشل گبز صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ژاک کیلس تھے جو بتیس رن بنا کر ظہیر خان کا چوتھا شکار بنے۔ ان سے قبل نائٹ واچ مین شان پولاک 37 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ بھی ظہیر خان نے حاصل کی۔ میچ کے آخری دن چار گھنٹے کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔جب بارش کی وجہ سے کھیل روکا گیا تو جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ 49 رن پر ناٹ آؤٹ تھے لیکن کھیل کے دوبارہ آغاز کے بعد انہیں ظہیر خان نے پچپن کے انفرادی سکور پر وکٹ کیپر کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ جمعہ کو جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تھا تو جیت کے لیے بھارت کی طرف سے دیے گئے دو سو گیارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پچپن رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی وِیلیرز اور ہاشم آملہ تھے۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک سو انہتر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے سورو گنگولی اور کپتان راہول ڈراوڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے چار جبکہ پولاک، ہیرس، نتنی اور کیلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 373 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بھارت کو اکتالیس رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ بھارت کی طرف سے انیل کمبلے نے چار اور سری سنتھ نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے 94، ہاشم آملہ نے 63 اور ژاک کیلس نے 54 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر مارک باؤچر نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کے بلے باز وسیم جعفر نے 116 رنز بنائے تھے جبکہ سچن تندولکر 64 ، سوروگنگولی 66 اور وریندر سہواگ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ |
اسی بارے میں جنوبی افریقہ کا ہدف 211 رن05 January, 2007 | کھیل تیسرا ٹیسٹ: بھارت بہتر پوزیشن میں 03 January, 2007 | کھیل انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار01 January, 2007 | کھیل ڈربن میں بھارت کو شکست30 December, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ کی برتری 150 رن27 December, 2006 | کھیل جوہانسبرگ: بھارت کی تاریخی فتح18 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||