ڈربن میں بھارت کو شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے ڈربن میں جاری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارت کو ایک سو چوہتر رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ بھارت کی ٹیم جسے میچ جیتنے کے لیے تین سو پینتالیس رنز کا ہدف ملا تھا، صرف ایک سو نواسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مکھایا نتینی نے اڑتالیس رنز دے کر بھارت کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ آندرے نیل نے بھی تین وکٹیں لے کر ان کا خوب ساتھ نبھایا۔ بھارت کی طرف سے صرف مہندرا دھونی نے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے دس چوکوں کی مدد سے سینتالیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں تین سو اٹھائیس رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز دو سو پینسٹھ رنز پر اس وقت ڈکلیئر کر دی تھی جب اس کی ابھی دو وکٹیں باقی تھیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں دو سو چالیس رنز بنائے تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔ منگل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ اب فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کی برتری 150 رن27 December, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ نے بھارت کو پھر ہرا دیا03 December, 2006 | کھیل سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی 01 December, 2006 | کھیل جوہانسبرگ: بھارت کی تاریخی فتح18 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||