جنوبی افریقہ نے بھارت کو پھر ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے بھارت کو ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں با آسانی شکست دے کر سیریز چار صفر سے جیت لی ہے۔ بھارتی کی بری کارکردگی کا سلسلہ جاری اور یہ اس کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔ انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوروں میں 200 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 201 رنز کا ہدف صرف اکتیس اوروں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارت کی طرف سے سچن تندولکر نے ستانوے گیندوں پر صرف 55 رنز بنائے۔سچن تندولکر کی یہ چوہترویں نصف سنچری تھی۔ سچن تندولکر جو اوپننگ کرنے آئے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور پہلی چالیس گیندوں پر صرف چار رنز سکور کیے اور اپنی اننگز کا پہلا چوکا سولویں اوورں میں لگایا۔ بھارت کی طرف مہندر دھونی نے قدرے تیز کھیلتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوالیس رنز سکور کیے۔ اس کے علاوہ بھارت کا کوئی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ کے ابتدائی کھلاڑیوں نے صرف اٹھائیس اوروں میں 172 کی ابتدائی شراکت بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ 79 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے۔ ڈی ولیرز اور شان پولاک نے مطلوبہ ہدف مزید کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ ڈی ولیرز نے 92 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ | اسی بارے میں سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی 01 December, 2006 | کھیل ڈراوڈ اگلے دو میچوں سے باہر28 November, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ بھارت سے جیت گیا26 November, 2006 | کھیل انڈیا کو 157 رنز سے شکست22 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||