جنوبی افریقہ بھارت سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کو ایک سو چھ رن سے ہرا دیا ہے۔ بھارت کی ٹیم جنوبی افریقہ کے دو سو چوہتر رن کے جواب میں ایک سو اڑسٹھ رن پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی۔ یہ فیصلہ اننگز کے آغاز میں درست ثابت نہیں ہوا جب جنوبی افریقہ کے چھہتر رن پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ ان کی اننگز کی خاص بات جسٹن کیمپ کی سنچری تھی جنہوں نے نواسی گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے سو رن بنائے۔ اینڈریو ہال چھیالیس گیندوں پر چھپن رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ڈراوڈ نے تریسٹھ اور مہندر سنگھ دھونی نے پچپن رن بنائے۔ سہواگ صفر اور تندولکر صرف دو رن بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے شان پولک تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے۔ بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے دس اووروں میں بیالیس رن دے کر تین وکٹیں لیں اور سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور باقی دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا کو 157 رنز سے شکست22 November, 2006 | کھیل ژاک کالس نے تاریخ بنا دی19 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||