انڈیا کو 157 رنز سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے ڈربن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انڈیا کو 157 رنز سے شکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 248 رنز کے جواب میں انڈیا کی پوری ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کی خاص بات جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ژاک کالس کا شاندار کھیل تھا۔ انہوں نے 160 گیندوں پر ناقابلِ شکست 119 رنز بنانے کے علاوہ انڈیا کے تین کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ ایک مرحلہ پر انڈیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر بیاسی رنز بنائے تھے لیکن جنوبی افریقہ کی شاندار بالنگ کے سامنے انڈیا کے باقی کھلاڑی بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے آندرے نیل نے آٹھ اووروں میں تیرہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ژاک کالس نے چار اعشاریہ ایک اوورز میں تین رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ژاک کالس کے علاوہ اے بی ڈوِلیئر نمایاں سکورر رہے۔ انہوں نے اکتالیس رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے مناف پٹیل، ظہیر خان اور اجیت اگرکار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا دیا26 October, 2006 | کھیل کرکٹ: ورلڈ کپ فائنل کہاں ہوگا؟13 November, 2006 | کھیل طلباء کا نیا کرکٹ ریکارڈ 16 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||