BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 November, 2006, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ: ورلڈ کپ فائنل کہاں ہوگا؟

کرکٹ ورلڈ کپ
بھارتی کرکٹ بورڈ یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ فائنل کی میزبانی بھارت کرے گا
برصغیر میں 2011ء میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کہاں ہوگا ؟ اس بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ فائنل کی میزبانی بھارت کرے گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ طے نہیں ہوا ہے۔

آئی سی سی نے اس سال اپریل میں ایشیا کے چار ممالک کو ورلڈ کپ 2011 کی میزبانی دی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائنل بھارت کرائے گا۔

اس کے علاوہ بائیس گروپ میچز بھی بھارت میں ہونگے جب کہ پاکستان سولہ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں ایک سیمی فائنل شامل ہے۔ سری لنکا کو سیمی فائنل سمیت نو میچز دیے گئے تھے جبکہ بنگلہ دیش کو افتتاحی تقریب کے علاوہ چھ میچز ملے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ دسمبر کو دہلی میں ورلڈ کپ کے میزبان چاروں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کا اجلاس ہوگا جس میں باضابطہ طور پر ورلڈ کپ شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جب بی بی سی نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئرمین شہریارخان سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ شیڈول کو باضابطہ شکل نہیں دی گئی ہے لیکن فائنل کے بھارت میں منعقد ہونے کے بارے میں غیررسمی طور پر اتفاق ہواتھا۔

1987میں پاکستان اور بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ کا فائنل کولکتہ میں کھیلا گیا تھا جبکہ 1996 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی لاہور نے کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد