BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 June, 2006, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں

پاکستانی نابینا کھلاڑی
پاکستان سنہ 2002 کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح بھی ہے
پاکستان میں اس سال بصارت سے محروم کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے۔

سنہ 2006 کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیئے دو ممالک پاکستان اور جنوبی افریقہ نے بولی دی تھی اور کامیاب بولی دہندہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اس مقابلے کے انعقاد سے معذرت پر اب پاکستان کو اس عالمی کپ کی میزبانی دی گئی ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن یکم سے سولہ دسمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں بلائنڈ کرکٹ کا عالمی کپ کروائے گی جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ان تمام ممالک نے عالمی کپ میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین آغا شوکت کے مطابق اس عالمی کپ کے انعقاد کے لیئے انہیں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جس میں سے اسی لاکھ روپے دینے کا تحریری وعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔ آغا شوکت پرامید ہیں کہ بقیہ رقم سپانسر شپ سے حاصل کر لی جائے گی۔

 یکم سے سولہ دسمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں بلائنڈ کرکٹ کا عالمی کپ منعقد ہو گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ عالمی کپ کے لیئے پاکستانی ٹیم کی تشکیل کی خاطر ابتدائی اوپن ٹرائلز پورے ملک میں ہوں گے اور ان ٹرائلز کا آغاز پانچ جولائی کو کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی کے آخر میں ایبٹ آباد میں حتمی ٹرائلز منعقد کیئے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم سنہ 2002 میں بھارت کے شہر چنائی میں ہونے والےگزشتہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئن بھی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کیا تھا جس میں چار ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین میچز سے شکست دی تھی اور اسی کارکردگی کی بناء پر پاکستان کے وزیرِاعظم شوکت عزیز سترہ جولائی کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزیرِاعظم ہاؤس میں استقبالیہ دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
اندھیرے میں روشنی
11 February, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد