بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جمعرات کو انگلینڈ روانہ ہوئی جہاں وہ انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف چار ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ یہ میچز 27، 28، 30 اور 31 مئی کو کھیلے جائیں گے اور یکم جون کو پاکستان کی ٹیم وطن واپس آ جائے گی۔ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت عبدالرزاق کر رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم تیرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں چار کھلاڑی بی 1 کیٹیگری کے ہیں۔ یہ کھلاڑی مکمل طور پر بصارت سے محروم ہوتے ہیں۔ پانچ کھلاڑی بی 2 کیٹیگری کے ہیں ان کو تھوڑا بہت دکھائی دیتا ہے جبکہ چار کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں کچھ بہتر دکھائی دیتا ہے یہ بی3 کیٹگری کے کھلاڑی کہلاتے ہیں۔ کپتان عبدالرزاق نے روانگی سے پہلے کہا کہ ان کی ٹیم کافی مضبوط ہے اور انہوں نے تیاری بھی بہت خوب کر رکھی ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق انہیں ایک کمی کا سامنا ہے۔ ان کے پاس ایک باقاعدہ بالر نہیں ہے لیکن وہ کسی آل راؤنڈر کے ذریعے اس کمی کو پورا کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دو بیٹس مین روری فیلڈ اور نیتھن فو بہت زبردست کھلاڑی ہیں اور ان کی حکمت عملی ہوگی کہ انہیں جلد آؤٹ کر لیا جائے اور ’اس صورت میں ہم فتح حاصل کر سکتے ہیں۔‘ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سن 2002 میں بھی انگینڈ کا دورہ کیا تھا اور چار میچ کھیلے تھے جن میں سے تین پاکستان کی ٹیم نے جیتے اور ایک انگلینڈ کی ٹیم نے جیتا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلائنڈ کے عالمی کرکٹ کپ کی بھی فاتح ٹیم ہے۔ | اسی بارے میں اندھیرے میں روشنی11 February, 2004 | کھیل 4 ہزار فٹ بلندی پر بند آنکھوں سےواک 15 August, 2004 | کھیل اندھےپن کی وجہ، دو جین دریافت 06 March, 2006 | نیٹ سائنس ’میں مقابلے کاامتحان دوں گا‘29 April, 2005 | Blog نابیناؤں کے لئے پہلا فون22 November, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||