4 ہزار فٹ بلندی پر بند آنکھوں سےواک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک پائلٹ نے چار ہزار فٹ کی بلندی پر دو غباروں کے درمیان رسی پر بند آنکھوں سے چلنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ چار ہزار فٹ کی بلندی پر دو غباروں کے درمیان بندھی رسی کے ذریعے ایک غبارے سے دوسرے غبارے تک آنکھوں پر پٹی باندھ کر پہنچنے کا مظاہرہ پہلی بار کیا گیا ہے۔ یہ مظاہرہ کرنے والے مائیک ہاورڈ تھے اور انہوں نے یہ مظاہرہ برطانیہ کے شہر برسٹل میں ہونے والے غباروں کے 2004 کے بین الاقوامی میلے کے دوران کیا۔ 38 سالہ ہاورڈ اس وقت بھی اٹھارہ ہزار آٹھ سو فٹ کی بلندی پر بندھی رسی چلنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ سنیچر کو بھی انہوں نے نیا مظاہرہ کرتے ہوئے انیس فٹ کی لاٹھی سے اپنا توازن قائم رکھا۔ اٹھارہ ہزار آٹھ سو فٹ کی بلندی پر چلنے کے مظاہرے کو مائیک ہاورڈ نے اپنے اس عزم کی مشق قرار دیا جو وہ بیس ہزار فٹ کی بلندی پر بندھی رسی پر چل کر قائم کرنے کے لیے رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غباروں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کو خوبصورت تصور کرتے ہوں گے لیکن ہم صرف یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ یہ انتہائی حیجان انگیز ہوتا ہے۔ اتنی بلندی پر چلنے کے دوران محسوس ہونے والے خوف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’توجہ توازن قائم کرنے پر اتنی مرکوز رہتی ہے کہ ڈر یا حواس باختہ ہونے پر دھیان ہی نہیں جاتا‘۔ آنکھیس باندھ کر چلنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہو تو آپ کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ آپ کتنی بلندی پر ہیں، میں صرف یہ سوچتا ہوں کہ میں تین فٹ کی بلندی پر چل رہا ہوں‘۔ مائیک ہاورڈ سترہ سال کی عمر سے گرم ہوا سے پرواز کرنے والے طیاروں کے شوق سے وابستہ ہیں اس کے بعد ہی انہوں نے باقاعدہ پائلٹ بننے کی تربیت حاصل کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||