کرکٹ ورلڈ کپ: فائنل پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ سنہ 2011 کا عالمی کرکٹ کپ کا ایک سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کھیلا جائے۔ شہریار خان نومارچ (جمعرات) کو دہلی روانہ ہو رہے ہیں جہاں جنوبی ایشیا کے چار کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے اہلکاروں کے ایک اجلاس میں سنہ دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کی بولی دینے کے لیے تفصیلات طے کی جائیں گی۔ ان ممالک نے مشترکہ طور پر 2011 کا عالمی کپ کروانے کی بولی دینے کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بارہ مارچ کی حتمی تاریخ لے رکھی ہے۔ اس اجلاس میں اس بولی کو دینے کے لیے ان ممالک کے بورڈز تفصیلات طے کریں گے۔ پی سی بی کے چئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے حصے میں چھ چھ میچز تو آنے چاہیئیں البتہ بھارت کے پاس زیادہ گراؤنڈز ہیں اس لیے اسے زیادہ میچ بھی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک سیمی فائنل اور فائنل کروانے کی میزبانی پاکستان کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں وہ اسے منظور کروانے کی بھر پور کوشش کریں گے تاہم آخری فیصلہ سب کی رضا مندی سے ہو گا۔ | اسی بارے میں ’بالنگ کوچ دورے سے پہلے‘01 March, 2006 | کھیل ورلڈ کپ: ’ہم بھی بولی دیں گے‘28 February, 2006 | کھیل ’سپر سب‘ کا قانون مسترد25 February, 2006 | کھیل ’شعیب کی شمولیت نا ممکن‘17 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||