’بالنگ کوچ دورے سے پہلے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان کے مطابق سری لنکا کے دورے سے قبل ہی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بالنگ کوچ مقرر کر دیا جائے گا اور یہ تقرری مستقل بنیادوں پر ہو گی۔ شہر یار خان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کوچ کی بھی بہت ضرورت ہے۔ تاہم فیلڈنگ کوچ کی خدمات جون میں پاکستان کی ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے پہلے حاصل کی جائیں گی لیکن فیلڈنگ کوچ مستقل بنیادوں پر نہیں رکھا جائے گا۔ پی سی بی کے چئرمین نے بتایا کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈز نے ان کی پیشکش سے معذرت کر لی ہے اور اب ٹریور پینی، ٹریور چیپل اور جان ینگ سے بات چیت جاری ہے۔ انگلینڈ کے دورے سے پہلے دو تین ہفتوں کے لیے ان میں سے کسی ایک کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلڈنگ کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت بھی کریں گےکیونکہ اس ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کے معیار اور فٹ نس سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔
شہر یار خان کے مطابق سری لنکا کے دورے کے لیے مینجر کا انتخاب دس تاریخ تک کر لیا جائے گا۔ دریافت کرنے پر شہر یار خان نے کہا کہ مینجر کے لیے ظہیر عباس کے علاوہ دو تین اور نام بھی زیر غور ہیں۔ سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان بھی دس مارچ تک کر لیا جائے گا۔ صدر بش کی کرکٹ میچ دیکھنے کی خواہش کی بابت شہر یار خان کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں ہے کہ صدر بش اپنی مصروفیات میں سے کرکٹ میچ کے لیے وقت نکال سکیں لیکن اگر ان کے خواہش ہوئی تو ایک معیاری کرکٹ میچ کا انعقاد ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ ادھر بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے لیے کنڈیشنگ کیمپ کے چوبیس کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ان میں کچھ نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ آٹھ مارچ سے شروع ہونے والےاس مختصر دورانیے کے کیمپ میں زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو بلانے کی وجہ پی سی بی کے چئر مین نے یہ بتائی کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ میں بلایا گیا ہے تاکہ کوئی ٹیلنٹ چھپا نہ رہ سکے۔ | اسی بارے میں فیلڈنگ کوچ کی ضرورت ہے: انضمام23 February, 2006 | کھیل میانداد برطرف، وولمر کوچ مقرر16 June, 2004 | کھیل اختلافات میانداد کو لے بیٹھے13 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||