فیلڈنگ کوچ کی ضرورت ہے: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے مطابق پاکستان کی ٹیم کو بالنگ اور فیلڈنگ کوچ کی اشد ضرورت ہے اور یہ کوچ طویل معیاد کے لیے ہونے چاہیں۔ لاہور کے کھیلوں کے صحافیوں کی جانب سے دیئےگئے ایک استقبالیے میں انضمام الحق نے کہا کہ بالنگ کوچ کے لیے وسیم اکرم یا وقار یونس سب سے موزوں ہوں گے۔ انضمام نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں نوجوان بالر ہیں جن کے کھیل میں نکھار لانے کے لیے ان کی کوچنگ ضروری ہے۔ انضمام نے کہا کہ اکثر کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کے پاس فیلڈنگ کوچ ہیں اور ہماری ٹیم کو بھی فیلڈنگ کوچ کی ضرورت ہے۔ انضمام کے مطابق بھارت سے ون ڈے سیریز ہارنے کی اصل وجہ بھی ہماری ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ہی ہے۔ پاکستان کے کپتان نے کہا کہ فلیٹ وکٹوں پر دو سو اسی کے سکور کا دفاع کرنا تب ہی ممکن ہے اگر فیلڈر بالروں کا ساتھ دیں اور ہماری ٹیم نے اس سیریز میں خراب فیلڈنگ کی جبکہ بھارتی ٹیم کی اچھی فیلڈنگ ان کی فتح کا سبب بنی۔ انضمام کے مطابق نوبال اور وائڈ بال پر کوچ اور کپتان کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں آخر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے بالر کی بھی کچھ ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں اور شکست کے بعد ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ کرکٹ مبصرین کی جانب سے بیٹنگ آڈر پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں انضمام کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے اسی بیٹنگ آڈر سے کھیل کر جیتتے آئے ہیں اور یہ تنقید بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں شعیب ملک نے ون ڈاؤن کھیلتے ہوئے 1090 رنز بنائے ہم کیسے اسے اس پوزیشن سے ہٹا سکتے ہیں۔ انہوں نہ کہا کہ شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے نہ کھیلنے سے ٹیم کا توازن خراب ہوا جو شکست کی ایک وجہ ہے۔
مارچ میں شروع ہونے والے دورہ سری لنکا کے بارے میں کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا دورہ مشکل ہوگا کیونکہ سری لنکا کی ٹیم اپنے ملک میں بہتر کھیلتی ہے۔ پاکستان کے کپتان نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے لیکن اس کے لیے بہت محنت درکار ہو گی۔ انہوں نہ کہا کہ سیریز کی تیاری کے لیے پانچ یا چھ مارچ سے مختصر کیمپ کا آغاز ہو گا۔ انضمام نے کہا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے لیے الگ ٹیمیں بنانا ممکن نہیں کیونکہ ہمارے پاس اتنے کھلاڑی نہیں اور اس کے لیے بہت کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ ٹیم دونوں طرح کی کرکٹ بہتر کھیل سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ہسپتال کا قیام، انضمام کا خواب 12 February, 2006 | کھیل ’فیلڈ آبشٹرکشن‘ اپیل پر نئی بحث11 February, 2006 | کھیل ’انضمام کےفیصلے سے حیران ہوں‘11 February, 2006 | کھیل ’انضمام کے خلاف اپیل ٹھیک تھی‘09 February, 2006 | کھیل ’میرے خلاف اپیل منفی رویہ تھا‘08 February, 2006 | کھیل انضمام اور کامران بہترین کھلاڑی31 January, 2006 | کھیل بھارت کا پلہ بھاری ہے: انضمام الحق01 January, 2006 | کھیل ’ابھی بہت کام کرنا ہے‘19 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||