’فیلڈ آبشٹرکشن‘ اپیل پر نئی بحث | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں کپتان انضمام الحق نے اپنے خلاف آبسٹرکٹنگ دا فیلڈ آؤٹ کی بھارتی اپیل کے معاملے پر یہ کہہ کر خاموشی اختیار کر لی ہے کہ میچ ریفری نے انہیں اس ایشو پر مزید بات کرنے سے انکار کر دیا۔ انضمام الحق کی خاموشی کے باوجود بھارتی کپتان کے جوابی بیان سے کرکٹ کے حلقوں میں اس بھارتی اپیل پر بحث چھڑ گئی۔
ایک سیورٹس چینل پر میچ کی کمنٹری کے لیے آئے ہوئے ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق فاسٹ بالر مائیکل ہولڈنگ نے بھی دریافت کرنے پر کہ ان کی نظر میں بھارتی ٹیم کی انضمام کے خلاف اپیل کیسا عمل تھا
ارون لال نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ کو دیکھ کر تو انڈین ٹیم کی یہ اپیل کھیل کی سپرٹ کے خلاف نہیں لگتی۔ انگلینڈ کے خلاف انیس سو ستاسی میں آبسٹرکٹنگ دا فیلڈ کے قانون کے تحت آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹسمین رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی پشاور کے ایک روزہ میچ صرف اس لمحے کا فیصلہ نہیں تھا دراصل اس سیریز کے آغاز ہی سے دونوں ٹیموں کے درمیان چپقلش چل رہی تھی اور میدان میں بھی ایک تناؤ کی کیفیت رہی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ شاہد آفریدی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کچھ جارحانہ رویہ رکھا پھر شعیب اختر نے راؤنڈ دی وکٹ جا کر بیمر پھینکا اور گریک چیپل نے شعیب اختر کے بالنگ ایکشن پر تنقید کی تو دراصل دونوں کیمپوں کی جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری تھا جس کا نتیجہ آخر کار اس اپیل کی صورت میں سامنے آیا۔
راولپنڈی میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں سینکڑوں بھارتی تماشائی بھی موجود تھی اپنی ٹیم کے اس عمل پر ان کا ملا جلا رد عمل تھا۔ دہلی سے آئے ارون گپتا نے تو سخت الفاظ میں اپنی ٹیم کی انضمام کے خلاف اپیل کی مخالفت کی انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ انضمام کے آؤٹ پر کرکٹ کا قانون کیا کہتا ہے میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اس حرکت سے اس دوستانہ کرکٹ سیریز کو دھچکا پہنچا ہے اور میں بھارتی ٹیم کے اس عمل کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ چندی گڑھ سے آئے نتن جے کے نزدیک میچ کو جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہیے اور بھارتی ٹیم نے صحیح اپیل کی۔ پاکستانی شائقین میں سے زیادہ نے تو بھارتی ٹیم کے اس اپیل کو کھیل کی روح کے خلاف کہا البتہ خوشاب سے راولپنڈی میچ کو دیکھنے کے لیے آئے ایک کرکٹ شائق ملک افتخار نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹھیک کیا قصور ہمارے کپتان کا ہے کہ جس کو اس قانون کا علم نہیں۔ بھارتی ٹیم کا یہ عمل درست تھا یا نہیں یہ بحث تو شاید کچھ دن کے بعد ختم ہو جائے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے شعیب ملک کے خلاف اس وقت اپیل نہیں کی جس وقت وہ رن لینے کے لیے دوڑتے ہوئے فیلڈر سے ٹکرائے اور ان کی ٹانگ بھی بال کو لگی لیکن بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو اپیل کرنے سے منع کیا۔ | اسی بارے میں انضمام الحق آؤٹ ہونے پر حیران06 February, 2006 | کھیل پاکستان کی سات رن سے فتح06 February, 2006 | کھیل ’سچن کے بہترین دن توابھی آئےنہیں‘06 February, 2006 | کھیل آؤٹ ہونے کے طریقے07 February, 2006 | کھیل وریندر سہواگ سے خطرہ ہے : انضمام 04 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||