BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 February, 2006, 18:54 GMT 23:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیلڈنگ کوچ کی ضرورت نہیں

انضمام الحق نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ فیلڈنگ بہتر کرنے پر کتنی توجہ دیتے ہیں
کپتان انضمام الحق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم کو فیلڈنگ کوچ کی ضرورت نہیں۔

انضمام الحق نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو اپنے اجلاس میں ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے غیرملکی فیلڈنگ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں وہ جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز سے رابطہ کرنے والا ہے۔

انضمام الحق نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ فیلڈنگ بہتر کرنے پر کتنی توجہ دیتے ہیں انہیں کیمپ میں اور نیٹ پر بتایا جاتا ہے لیکن انہیں خود گھنٹوں اس کی پریکٹس کرنی ہوگی۔ اگر فیلڈنگ پر توجہ نہیں دی گئی تو پھر تین سو کا سکور بھی محفوظ نہیں ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہےکہ کراچی کے ون ڈے میں رن آؤٹ کے چانس ضائع کیے گئے اور کیچز کے مواقع بھی گنوائے گئے۔ اس سیریز میں فیلڈنگ کا معیار بہت ہی پست رہا۔

پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی ہے لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔

انضمام الحق نے ایک بار پھر اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ٹاس ہارنے کے سبب انہیں چاروں میچز میں شکست ہوئی ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین چار وکٹیں بیٹسمینوں کی غلطی کے سبب گریں اس کے باوجود ٹیم 286 کا معقول سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اسی بارے میں
’ابھی بہت کام کرنا ہے‘
19 December, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد