ورلڈ کپ: ’ہم بھی بولی دیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملک مل کردو ہزار گیارہ میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیئے بولی دیں گے۔ ان دونوں ممالک نے آخری مرتبہ انیس سو بانوے میں عالمی کپ کی میزبانی کی تھی اور اس طرح اب معمول کے مطابق بھی ان کی باری ہے۔ آسٹریلیا کے کرکٹ چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کا کھیلوں کے عالمی مقابلے کروانے کا بہت اچھا ریکارڈ ہے‘۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ مارٹن سنیڈن نے کہا کہ ’ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم اس کی اچھی بولی دیں گے۔‘ گزشتہ ہفتے بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی باقاعدہ طور پر دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کے لیئے بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کپ کی میزبانی کا فیصلہ اس سال جولائی میں ہو گا۔ سدرلینڈ نے مزید کہا کہ ’ہمارا ویژن ہے کہ کھیل کے اس زبردست مقابلے کو منعقد کروانے کا ایک نیا معیار متعارف کروائیں۔ ہمارے خیال میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے علاوہ کوئی اور موقع ایسا نہیں ہے جس میں کرکٹ کی ہمہ جہت ثقافتیں ایک جگہ اکھٹی ہوتی ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ یہ ایک سخت مقابلے کی حامل بولی ہو گی۔ تاہم اپنے مشترکہ مقصد کی خاطر ہم متحد ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئی سی سی دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کی میزبانی ہمیں سونپے گی‘۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں ملک عالمی کپ کے آدھے آدھے میچ کروائیں گے۔ تاہم ابھی تک عالمی کپ کے فائنل کے لیئے شہر کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا25 February, 2006 | کھیل انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست 25 February, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا22 February, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||