نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرائسٹ چرچ کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ مہمان ٹیم 277 کے ہدف کے جواب میں 255 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی شکست اس وقت یقینی ہو گئی جب اس کے 178 پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھا جبکہ بارہ اوور ابھی باقی تھے۔ تاہم اگلے دس اوورز میں سروان اور بریڈشا نے ستتر رنز کی شراکت کی اور ویسٹ انڈیز کی لیئے امید کا چراغ روشن کیا۔ لیکن براڈشا اپنے چوتھے چھکے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے اور اس طرح نیوزی لینڈ اکیس رنز سے میچ جیت گیا۔ کپتان سٹیفن فلیمنگ نے اپنا 251 واں ایک روزہ میچ کھیلا جو نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سیریز کا مسلسل تیسرا ٹاس بھی جیتا اور اس طرح ان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں سب سے نمایاں کردار نیتھن آسل کا تھا جنہوں نے ایک سو اٹھارہ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے آخری اوور میں اپنی سینچری مکمل کی اور اس خوشی میں انہوں نے گیل کی آخری تین گیندوں پر تین چھکے لگائے۔ اس خاص دن پر انہوں نے سمتھ کا کیچ بھی پکڑا۔ نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز حمیش مارشل تھے جنہوں نے چوالیس رنز بنائے۔ بریڈشا نے اکتالیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے اکیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستائس رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد حالات یکا یک خراب ہوتے چلے گئے۔ وٹوری نے چارگیندوں میں مارٹن اور رامدین کو آؤٹ کر دیا۔ مارٹن نے اٹھاون رنز بنائے۔ اس کے فوراً بعد جیتن پٹیل بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر سروان کو پچ پر کسی کا مناسب ساتھ نہ مل رہا تھا۔ آخر کار بریڈشا نے ان کا ساتھ دیا اور دونوں ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔ نیوزی لینڈ کے کامیاب بالرز پٹیل اور بونڈ رہے جنہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے نمایاں بلے باز سروان رہے جنہوں نے پینسٹھ رنز بنائے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا22 February, 2006 | کھیل بنگلہ دیش کی تاریخی فتح22 February, 2006 | کھیل پاکستان: دورۂ بھارت کے شیڈول کا اعلان21 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||