بنگلہ دیش کی تاریخی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بوگرہ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے چار وکٹوں سے جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کے بلے باز شروع ہی سے ہدف کی جانب بہت اچھے طریقے سے بڑھے تاہم درمیان میں ان کی چند وکٹیں تیزی سے بھی گریں۔ اکیسویں اوور میں بنگلہ دیش کے اکانوے رنز پر صرف دو کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن پھر حبیب البشر اور محمد اشرف دو متواتر اوورز میں آؤٹ ہو گئے۔ تاہم آفتاب احمد نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش نے انیس سو چھیاسی سے اب تک ایک سو سترہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اور سری لنکا کے خلاف یہ کامیابی اس کی گیارہویں فتح ہے۔ پچھلے سال آسٹریلوی ٹیم کے خلاف نیٹ ویسٹ سیریز کے بعد یہ بنگلہ دیش کی پہلی نمایاں فتح ہے۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں کے ساتھ ہدف حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کرنا ہو گی۔ اس وقت رنز کی مطلوبہ اوسط بھی چھ رنز فی اوور تک پہنچ رہی تھی لیکن الوک کپالی نے بیالیسویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا دیا۔ اس کے بعد پینتالیسویں اوور میں سولہ رنز بنے اور مطلوبہ سکور کا حصول کافی آسان ہو گیا کیونکہ اب بنگلہ دیش کو چوبیس گیندوں پر صرف سات رنز کی ضرورت تھی۔ اس موقع پر کپالی نے ایک آسان کیچ دیا اور آؤٹ ہو گئے۔ سابق کپتان خالد محمود نے اٹھارہ گیندوں پر صرف ایک رن بنایا تھا اور بغیر سکور کے مسلسل پانچ بالز کھیلنے کے بعد انہوں نے آخری شاٹ کھیلی جس پر بنگلہ دیشی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سے پہلے دھند کی وجہ سے میچ کو اننچاس اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو دو سو تیرہ رنز کا ہدف دیا جس میں سنتھ جےسوریا کے چھیانوے رنز شامل تھے۔ کمار سنگاکارہ نے سابق کپتان کے ساتھ مل کر ستاسٹھ رنز کی شراکت کی اور سری لنکا کے لیے ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔ سیریز میں پہلا میچ ہارنے کے بعد بنگلہ دیش نے ٹیم میں اوپنر جاوید عمر اور فاسٹ بالر نظم الحسین کو شامل کیا تھا۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ سنیچر کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ |
اسی بارے میں پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا22 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا22 February, 2006 | کھیل جونیئر ٹیم کا شاندار استقبال21 February, 2006 | کھیل پاکستان: دورۂ بھارت کے شیڈول کا اعلان21 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||