’انگلینڈ کورفتارپر انحصارکرناچاہیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے تیز رفتار گیند بازی کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ سپن پر۔ وولمر نے، جو انگلینڈ کی طرف سے ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں، وزڈن کرکٹرمیگزین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے کے لیے تیز رفتار بالنگ بہترین ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی سپن بالنگ کا سامنا کسی بھی اور ٹیم سے زیادہ اچھا کرتے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ ہفتے بھارت پہنچی تھی۔ وہ اپنے دورے کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے ناگپور میں کھیلے گی۔ اس سے قبل وہ دو فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔ باب وولمر نے کہا کہ بھارت میں پِچیں انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کی ٹیم میں موجودگی کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ناگپور ٹیسٹ میں شکست سے بچنا ہوگا تاکہ جب وہ موہالی میں کھیلیں جہاں ان کے جیتنے کا سب سے زیادہ امکان ہے تو وہ سیریز میں برابری پر ہوں اور اس کے بعد ممبئی میں سب سے مشکل ٹیسٹ میچ کو کسی طرح بچا کر سیریز جیت جائیں۔ وولمر نے کہا کہ بھارت کے چھ اہم بلے بازوں میں ایسی کمزوریاں ہیں جن کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچن تندولکر تیزی سے اندر آتی ہوئی گیند کھیلنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، سہواگ اننگز کے آغاز پر موقع فراہم کرتے ہیں جن کا فائدہ ہے اٹھایا جانا چاہیے اور راہول ڈراوڈ نئی بال کا سامنا مشکل سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈراوڈ آف سٹمپ پر پھینکی گئی گیند کو جسم سےدور کھیلتے ہیں اور ان کے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے کا امکان رہتا ہے۔ | اسی بارے میں سکھ سپنر انگلینڈ ٹیم میں شامل27 January, 2006 | کھیل سائمن جونزپاکستان نہیں جائیں گے04 October, 2005 | کھیل ریورس سوئنگ سے زیادہ خطرناک07 October, 2005 | کھیل غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل پاکستانی بالروں کی عمدہ کارکردگی29 November, 2005 | کھیل انگلینڈ آخری میچ جیت گیا21 December, 2005 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل ’اب بھی جیت سکتے ہیں: پال کولنگوڈ16 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||