سائمن جونزپاکستان نہیں جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے تیز بولر سائمن جونز ٹخنے کی چوٹ کے باعث پاکستان کے دورے پر نہیں جا سکیں گے۔ آسٹریلیا کے ساتھ کرکٹ سیریز کے دوران ان کے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ گلیمورگن کاؤنٹی کی طرف سے کھیلنے والے تیز بولر فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے اور اس طرح اب وہ پاکستان کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے کئی کوششیں کی ہیں کہ سائمن کی چوٹ ٹھیک ہو جائے‘۔ اب چھبیس سالہ کرکٹر کو سرجری کروانی پڑے گی اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ وہ فروری میں انڈیا کے دورے تک بالکل فٹ ہو جائیں گے۔ جونز نے ایشز کی جیت میں انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے آخری ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے کل اٹھارہ وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں سے اکثر ریورس سوئنگ کے ذریعے تھیں۔ انگلینڈ کی ٹیم چھبیس اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ کرسمس سے پہلے تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||