BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی بالروں کی شاندار کارکردگی
ایشز
جائلز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے پر 7 وکٹ کے نقصان پر 210 رن بنائے۔

جب کھیل ختم ہوا تو شین وارن پنتالیس جبکہ جیسن گلسپی چار رن پر کھیل رہے تھے۔ اسٹریلیا کو فالو آن سے بچنے کے لیے ابھی مزید پینتیس رن کی ضرورت ہے جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ایشلے جائلز اور سائمن جونز نے تین، تین جبکہ فلنٹاف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مائیکل کلارک سات رن بنا کر سائمن جونز کا شکار بنے۔ ایڈم گلکرسٹ تیس رن بنا کر سائمن جونز ہی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو ہیڈن چونتیس رن بنا کر جائلز کا دوسرا شکار بنے۔ سائمن کیٹچ سترہ رن بنا کر فلنٹوف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈیمیئن مارٹن کو بیس رن پر جائلز نے بولڈ کیا۔ کپتان رکی پونٹنگ سات رن بنا کر سائمن جونز کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر جسٹن لینگر ایشلے جائلز کی گیند پر این بیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے اکتیس رن بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو چوالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کھانے کے وقفے کے بعد جب میچ شروع ہوا تو صرف دس رن کے اضافے کے بعد ہی انگلینڈ کی دونوں وکٹیں گر گئیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایشلے جائلز اور سائمن جونز تھے۔ دونوں کو شین وارن نے آؤٹ کیا۔

آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو جلد ہی این بیل انسٹھ کے انفرادی سکور پر بریٹ لی کی گیند پر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت انگلینڈ کا مجموعی سکور تین سو چھیالیس رن تھا۔ بیل کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر جونز کریز پر آئے اور انہوں نے اینڈریو فلنٹاف کے ہمراہ پر اعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو چار سو تینتیس رن پر پہنچا دیا۔ اینڈریو فلنٹاف اور گیرئنٹ جونز کے درمیان ستاسی رن کی شراکت ہوئی۔

اس موقع پر اینڈریو فلنٹاف شین وارن کی گیند پر جسٹن لینگر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نےچھیالیس رن بنائے جس میں سات چوکے بھی شامل تھے۔ گیرئنٹ جونز بیالیس رن بنا کر اس میچ میں گلسپی کا پہلا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور شین وارن نے چار، چار جبکہ گلسپی اور سائمن کیٹچ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج بارش کی بناء پر کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔

آسٹریلوی ٹیم: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، سائمن کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی، جیسن گلپسی اور میگرا۔

انگلینڈ ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مایئکل وان، این بیل، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، اور سائمن جونز۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد