شین وارن کی چھ سو وکٹیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے لیگ سپنر شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے ایک سو چھبیسویں ٹیسٹ میں سر انجام دیا۔ شین وارن کی چھ سوویں وکٹ برطانوی بلے باز مارکس ٹریسکوتھک بنے۔ وارن نے ٹریسکوتھک کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں وکٹ کیپر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ وران کے وکٹ لیتے ہی ان کے ساتھی انہیں مبارکباد دینے کے لیے ان کے گرد جمع ہو گئے۔ اس تاریخی موقع پر گراؤنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے پینتیس سالہ آسٹریلوی کھلاڑی کو تالیاں بجا کر داد دی۔ اس موقع پر شین وارن کے والدین بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ وران نے اپنا ہیٹ لہرا کر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کے بعد سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن کا نمبر ہے جنہوں نے 93 میچوں میں 549 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||