BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 August, 2005, 14:47 GMT 19:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلنٹاف کی درجہ بندی میں بہتری
فلنٹاف
فلنٹاف بولنگ میں چودہویں سے بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں
ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے سبب بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں برطانوی کھلاڑی اینڈریو فلنٹاف کی درجہ بندی میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔

ایجبسٹن ٹیسٹ میں فلنٹاف نے انگلینڈ کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کی اس کارکردگی کے سبب وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں وہ 611 پوائٹنس کے ساتھ پینتتسویں درجے سے پچیسویں درجے پر آ گئے ہیں جبکہ بولنگ میں ان کی درجہ بندی میں دو درجوں کی بہتری ہوئی ہے اور وہ 740 پوائنٹس کے ساتھ چودہویں سے بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

فلنٹاف جنہیں بہترین ون ڈے آل راؤنڈر تسلیم کیا جاتا ہے اگر ایسی ہی کارکردگی دکھاتے رہے تو جلد ہیں ٹیسٹ کے بھی بہترین آل راؤنڈر بن جائیں گے۔

شین وارن کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ 810 پوائنٹس کے ساتھ گزشتہ تین برس میں اپنی بہترین درجہ بندی پر آ گئے ہیں۔ شین وارن کی بیٹنگ درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے اور وہ ٹاپ 100 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی بالرگلین میگرا گو کہ زخمی ہونے کے سبب دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے لیکن وہ اب بھی دنیا کےبہترین ٹیسٹ بالر ہیں اور وہ درجہ بندی میں 896 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلے دس کھلاڑیوں میں صرف پاکستانی کپتان انضمام الحق 815 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ نائب کپتان یونس خان کا 743 پوائنٹس کے ساتھ تیرہواں جبکہ یوسف یوحنا کا 680 پوائٹس کے ساتھ سترہواں نمبر ہے۔

بولنگ کے شعبے میں بہترین دس بولروں میں پاکستان کی نمائندگی صرف شعیب اختر کر ہے ہیں جو کہ770 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد