BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 August, 2005, 10:02 GMT 15:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریٹ لی کے گھٹنے پر چوٹ
آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی
بریٹ لی اتوار سے قبل ہی تکلیف محسوس کر رہے تھے
آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی جنہیں گھٹنے میں تکلیف اور سوجن کے سبب پیر کو تشخیص کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا مزید ایک رات کے لیے وہیں رہیں گے۔

شبہ ہے کہ وہ جمعرات سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ایرل الکاٹ کا کہنا تھا کہ ’ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بریٹ لی کا معائنہ کیا ہے اور وہ ان کی بہتری سے مطمئن ہیں‘۔

الکاٹ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ بریٹ لی کس ہسپتال میں ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ بریٹ لی کو بدھ کو ہسپتال سے فارغ کیا جائے گا جس کے بعد وہ مانچسٹر جائیں گے اور وہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کا کہنا ہے کہ بریٹ لی اتوار سے قبل ہی تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں نے پیر کو بریٹ لی کا معائنہ کیا تھا اور وہ اپنے سوجے ہوئےگھٹنے کے بارے میں فکرمند تھا‘۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران بریٹ لی کو برطانوی بولروں کی تیز بولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس دوران متعدد بار گیند ان کے جسم پر بھی لگی تھی تاہم کہا جا رہا ہے کہ بریٹ لی کے گھٹنے پر لارڈز ٹیسٹ کے دوران چوٹ لگی تھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی تیز بالر میگرا پہلے ہی زخمی ہیں اور اس موقع پر بریٹ لی کی چوٹ آسٹریلوی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے بریٹ لی کی عدم دستیابی کو صورت میں سپنر سٹیورٹ میکگل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اولڈ ٹریفورڈ کی وکٹ عام طور پر سپن بالوں کو مدد دیتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد