BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 August, 2005, 12:19 GMT 17:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشز ڈرامہ: انگلینڈ فتح کے قریب
فلنٹاف
فلنٹاف نے میچ میں نو چھکے لگائے
اینڈریوفلنٹاف کی جارحانہ بلے بازی اور شاندار بالنگ کی بدولت ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے میچ جیتنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نناوے رن کی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں ایک سوبیاسی رن بنا کر آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے دو سو بیاسی رن کا ہدف دیا۔

لیکن آسٹریلیا دو سو بیاسی رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ایک سو پچھہتر رن پر آٹھ وکٹیں کھو چکا ہے اور اسے پانسا پلٹنے کے لیے ایک سو سات رن درکار ہیں۔ آسٹریلیا کے بلے باز اپنا روائیتی کھیل پیش نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔

کپتان رکی پونٹنگ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ وہ فلنٹاف کی ایک بہتریں گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ فلنٹاف نے بالنگ میں اپنے جوہر دیکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل چائے کے وقفے سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک سو بیاسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اینڈریو فلنٹاف نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چھیاسی گیندوں پر تھہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سائمن جونز بارہ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

فلنٹاف نے ایشز کے کسی میچ میں زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔انہوں نےاس میچ میں نو چھکے لگائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی آل راؤنڈر این بوتھم کے پاس تھا۔ انہوں نے ایشز کے ایک میچ میں سات چھکے لگائے تھے۔

آج جب انگلینڈ نے پچیس رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر کھیل شروع کیا تو بریٹ لی نے ابتداء میں ہی ٹریسکوتھک کو گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ برطانوی کپتان مائیکل وان صرف دو گیندوں کا سامنا کر سکے اور بریٹ لی کا دوسرا شکار بنے۔

اس کے بعد کوئی بھی برطانوی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکا اور پچھہتر کے سکور پر چھ برطانوی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن اور این بیل متنازعہ امپائرنگ کا شکار ہوئے۔ ری پلے سے ظاہر ہوا کہ گیند دونوں بلے بازوں کے بلے کو چھو کر نہیں گزری تھی۔

ہارمیسن بنا کوئی رن بنائے شین وارن کی سپن بولنگ کا شکار ہوئے۔ ایشلے جائلز نے 8 رن بنائے انہیں بھی وارن نے ہی آؤٹ کیا۔ گیرئنٹ جونز کو9 کے انفرادی سکور پر بریٹ لی نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے46 رن دے کر6 جبکہ بریٹ لی نے 82 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

News image
وارن کو چھ سو ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ کی ضرورت ہے

اس سے قبل میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 308 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے فلنٹوف نے52 رنز دے کر3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ جائلز نے بھی 78 رنز دے کر3 وکٹ حاصل کیے۔ جونز نے2 اور ہوگارڈ 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے جسٹن لینگر نے 82 اور کپتان رِکی پونٹنگ نے 61 رنز بنائے۔ ایڈم گلکرسٹ 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو سات رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی اننگز میں فلنٹاف، ٹریسکوتھک، پیٹرسن اور اینڈریو سٹراس نمایاں رہے تھے۔ ٹریسکوتھک نے نوے، پیٹرسن نے اکہتر، فلنٹاف نے اڑسٹھ اور سٹراس نے اڑتالیس رن بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے شین وان نے پچیس عشاریہ دو اوور میں ایک سو سولہ رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیسپروچ نے تین، گلیپسی نے دو اور بریٹ لی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بریٹ لی نے ایک سو گیارہ رن دیے اور انہوں نے انگلینڈ کے خطرناک بلے باز پیٹرسن کی وکٹ حاصل کی۔

ٹریسکوتھک، فلنٹاف اور پیٹرسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ٹریسکوتھک نے اپنی اننگز میں پندرہ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ جبکہ فلنٹاف نے پانچ چھکے اور چھ چوکے اور پیٹرسن نے دس چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اینڈریو سٹراس کی اڑتالیس رنز کی اننگز میں بھی دس چوکے شامل تھے۔

اس میچ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز بالر میگرا کی عدم موجودگی کےباوجود آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

News image
بریٹ لی نے ایک ہی اوور میں ٹریسکوتھک اور وان کو آؤٹ کیا

آسٹریلوی ٹیم: لینگر، ہیڈن، پونٹنگ، مارٹن، کلارک، کیٹچ، گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی، گلپسی اور کیسپروچ۔

انگلینڈ ٹیم: ٹریسکوتھک، سٹراس، وان، بیل، پیٹرسن، فلنٹاف، گیرڈ جانز، جائلز، ہوگارڈ، ہارمیسن، اور ایس پی جونر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد