ایشز سیریز: انگلینڈ کو شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوایشز سیرز کے پہلے میچ میں دو سو انتالیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے 420 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انگلینڈ کی ٹیم صرف 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف صرف کیون پیٹرسن آسٹریلیا کی بولنگ کا اعتماد سے مقابلہ کر سکے اور چونسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ بارش کی وجہ پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن آسٹریلیا کو انگلینڈ کی آخری پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے صرف آدھا گھنٹہ درکار تھا۔ فاسٹ بولرگلین میگرا نے چار وکٹیں حاصل کر کے میچ کو جلد ہی ختم کر دیا۔گلین میگرا نے مجموعی طور پر میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ کیون پیٹرسن نے جو اپنی زندگی کا پہلا میچ کھیل رہے تھے، دونوں اننگز میں نصف سینچریاں سکور کر کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے ایسے کھلاڑی بن گئے جس نے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں نصف سینچریاں مکمل کی ہوں۔ دوسری اننگز میں کوئی آسٹریلوی بولر پیٹرسن کو آؤٹ نہ کر سکا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو نوے رنز سکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ صرف ایک سو پچپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 384 رنز سکور کیے ہیں جبکہ انگلینڈ نے ایک سو اسی رنز سکور کیے ۔ انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان (کپتان)، مارک ٹریسکوتھک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، فلنٹوف، جونز، ہوگارڈ، ہرمیسن۔ آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، گلین میگرا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||