BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 July, 2005, 10:00 GMT 15:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈا : بانوے رنز پرسات کھلاڑی آؤٹ
میتھو ہوگرڈ
ہوگرڈ ایشز سیریز کی پہلی وکٹ حاصل کرنے پر خوشی منا رہے ہیں۔
ایشزسیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے 190 رنز کے جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات کھلاڑیوں کے نقصان پر بانوے رنز بنائے ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے چالیس اوروں میں صرف ایک سو نوے رنز بنا سکی ۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر ہارمیسن نے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جب انگلینڈ اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کو شروع ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا اور اس کے پانچ کھلاڑی جلد ہی پویلین واپس چلے گئے ۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر گلین میگرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے پہلے پانچ کھلاڑیوں کو اکیس رنز کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹرسن نے وکٹ کیرجونز کے ساتھ مل کر اٹھاون رنزبنا کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن گیرنٹ جونز اناسی کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گیا۔

بریٹ لی نے گیرنٹ جونز اور ایشلے جالز کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

گلین میگرا نے انگلینڈ کے اوپنر مائیک ٹریسکوتھک کو آؤٹ کر کے اپنی کیریئر کی پانچ سو وکٹیں مکمل کر لیں۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس ، کپتان مائیکل وان،این بل اور اینڈریو فلنٹاف شامل ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر ہارمیسن نے پانچ، جونز اور اینڈریو فلنٹاف نے دو دو جبکہ میڈیم فاسٹ بولر میتھیو ہوگرڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی اننگز میں جسٹن لینگر نے سب سے زیادہ چالیس رنز سکور کیے جبکہ میتھو ہیڈن نے بارہ، رکی پونٹنگ نے نو، ڈیمین مارٹن نے دو، کلارک نے گیارہ، گلکرسٹ نے چھبیس، وارن نے اٹھائیس، کاٹیچ نے چھبیس، بریٹ لی نے تین جبکہ گلیسپی ایک رن بنایا۔

جیسن گلیسپی آخری آسٹریلیوی کھلاڑی تھے جوصرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وہ ہارمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس سے پہلے بریٹ لی تین رنز بنا کر ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

آسٹریلیا نے جیسن گلسپی کو مائیکل کاسپروچ پر فوقیت دی ہے جبکہ امید کے عین مطابق بریٹ لی ٹیسٹ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان (کپتان)، مارک ٹریسکوتھک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، فلنٹوف، جونز، ہوگارڈ، ہرمیسن۔

آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، گلین میگرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد