آسٹریلیا کی میچ پرگرفت مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نےایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو انناسی رنز بنا کر میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں حاصل ہونے پینتیسں رنز کی سبقت سمیت تین سو چودہ رنز کی برتری حاصل ہو گئی اور اس کی ابھی تین وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جسٹن لینگر جلد ہی رن آؤٹ ہو گئے لیکن بعد متھیو ہیڈن اور کپتان رکی پونٹگ نے آسٹریلیا کو پوزیشن کو بہتر کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے بعد مائیکل کلارک اور ڈیمئین مارٹن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو پچپن رنز کی شراکت بنا کر آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں لا کر کھڑا کر دیا۔کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو نوے رنز سکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ صرف ایک سو پچپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر اٹھانوے رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے جب دوسرے دن کا کھیل شروع کیا تواس کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب شین وان نے میتھیو ہوگارڈ کو بغیر کسی سکور کے آؤٹ کر دیا۔ کیون پیٹرسن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سینچری سکورکی۔ کیون پیٹرسن شین وان اور گلین مگرا کو چوکے اور چھکے لگانے کے بعد ستاوان کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ سٹیو ہارمیسن اور سائمن جونز نے آخری وکٹ کی شراکت میں تینتیس قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں چالیس اوروں میں صرف ایک سو نوے رنز بنا سکی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان (کپتان)، مارک ٹریسکوتھک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، فلنٹوف، جونز، ہوگارڈ، ہرمیسن۔ آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، گلین میگرا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||