BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشزسیریز:انگلینڈ کوشکست کا سامنا
سائمن جونز
انگلینڈ کی ٹیم نےتیسرے روز کئی آسان کیچ ڈراپ کیے۔
انگلینڈ کو ایشیزسیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 420 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے اور اس کے پانچ کھلاڑی صرف ایک سو 156 رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیاتھا اور بغیر کسی وکٹ کے نقصان اسی رنز بنا لیے تھے لیکن میں شین وان اور بریٹ لی کی جارحانہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کے ٹاپ آرڈر کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

آؤٹ ہونے والوں میں مائیک ٹریسکوتھک، 44، اینڈریو سٹراس 37، مائیکل وان، 4، این بیل،8 اور اینڈریو فلنٹاف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

اس وقت کیون پیٹرسن 42 رنز بنا کر آسٹریلیا کی جیت کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ وکٹ کیپر گیرنٹ جونز کھیل رہے ہیں۔

شین وان نے تین اور بریٹ لی نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تین سو چوراسی رنز سکور کیے۔آسٹریلیا کے سکور میں انگلینڈ کی خراب فیلڈنگ کا بھی ہاتھ ہے جس نے کئی آسان کیچ چھوڑ دیئے۔

آسٹریلیا کے بیٹسمین کاٹیچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ٹیم کےسکور میں سو سے زیادہ قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

کاٹیچ کا انفرادی سکور سڑسٹھ رہا۔ گلین مگرا نے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ اچھی بیٹنگ نہیں کر سکتے، بیس قیمتی رنز سکور کیے۔

جمعہ کو جب میچ ختم ہوا تھا تو آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو انناسی رنز سکور کیے تھے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں مائیکل کلارک ، اکانوے ، کاٹیچ، سڑسٹھ، اور ڈیمیئن مارٹن پینسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو نوے رنز سکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ صرف ایک سو پچپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان (کپتان)، مارک ٹریسکوتھک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، فلنٹوف، جونز، ہوگارڈ، ہرمیسن۔

آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، جیسن گلیسپی، گلین میگرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد