ایشز سیریز: پہلا دن انگلینڈ کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے تیسرے میچ کے افتتاحی دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 341 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان مائیکل وان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ وہ ایک سو چھیاسٹھ رن بنا کر کیٹچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کیون پیٹرسن انگلینڈ کے آؤٹ ہونےوالے چوتھے کھلاڑی تھے۔ انہیں اکیس کے انفرادی سکور بریٹ لی نے آؤٹ کیا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد نائٹ واچ مین میتھیو ہوگارڈ کھیلنے آئے جو چار رن بنا کر بریٹ لی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انگلینڈ کی جانب سےاین بیل نے بھی نصف سنچری سکور کی۔ وہ اکیاون رن پر ناٹ آؤٹ ہیں پہلے دن آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے تین جبکہ شین وارن اور سائمن کیٹچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مارکس ٹریسکوتھک اور اینڈریو سٹراس نے اننگز کا آغاز کیا تھا لیکن آغاز میں ہی سٹراس کو بریٹ لی نے بولڈ کر دیا۔اس وقت انگلینڈ کا مجموعی سکور چھبیس تھا۔ سٹراس کے آؤٹ ہونے کے بعد وان اور ٹریسکوتھک نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور آسٹریلیا کو لنچ تک مزید کوئی کامیابی حاصل نہ کرنے دی۔ کھانے کے وقفے کے بعد ٹریسکوتھک تریسٹھ رن بنا کر شین وارن کی گیند پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یہ شین وارن کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سوویں وکٹ تھی۔ وہ دنیائے کرکٹ کے پہلے بالر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگرا اور بریٹ لی نے بولنگ کا آغاز کیا تھا۔ اس میچ میں ان دونوں بولروں کی شمولیت مشکوک تھی تاہم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ میگرا کی کھیل کے میدان میں واپسی سب کے لیے حیران کن تھی۔ وہ ایجبسٹن ٹیسٹ سے پہلے تربیتی سیشن میں زخمی ہو گئے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل فٹ نہیں ہو سکیں گے۔ بریٹ لی بھی گھٹنے میں تکلیف کے سبب دو دن ہسپتال میں داخل رہے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم: لینگر، ہیڈن، پونٹنگ، مارٹن، کلارک، کیٹچ، گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی، گلپسی اور میگرا۔ انگلینڈ ٹیم: ٹریسکوتھک، سٹراس، وان، بیل، پیٹرسن، فلنٹاف، گیرڈ جانز، جائلز، ہوگارڈ، ہارمیسن، اور ایس پی جونر۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||