میچ بولروں نے جیتا ہے: مائیکل وان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی کپتان مائیکل وان نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں فتح کا سہرا انگلینڈ کے بولروں کے سر باندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ ہمیں دوسری اننگز میں سائمن جونز کی مدد حاصل نہ تھی لیکن جو بولر میدان میں اترے، ان کی کارکردگی شاندار رہی‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ بالروں نے جس طرح ایک سیدھی وکٹ پر گیند کی، وہ حیرت انگیز تھا۔ ہم زیادہ بڑا ہدف نہیں چاہتے تھے کیونکہ وکٹ کی حالت خراب ہو رہی تھی اور شین وارن کا جادو چل سکتا تھا‘۔ مائیکل وان نے کہا کہ اب ان کی ٹیم کو یقیناً ایشز سیریز جیتنی چاہیے اور وہ اوول کے آخری ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ برطانوی کپتان کا کہنا تھا کہ’ ہم نے گزشتہ تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اوول میں بھی ایسا ہی ہو گا‘۔ وان نے اس میچ کو سنسنی خیز بنانے میں آسٹریلیا کی ٹیم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ میچ بہت سنسنی خیز تھا اور اس کا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے۔ لیکن برطانوی ٹیم کو کریڈٹ نہ دینا بھی زیادتی ہوگی۔ ہم گزشتہ ایک برس میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کر چکے ہیں اور پچھلے کئی ہفتوں میں بھی ہمیں سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||