ایشز سیریز: آسٹریلیا مشکل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چار سو ستتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی صرف ننانوے رن پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونےوالے پانچ کھلاڑیوں میں بالترتیب ہیڈن، مارٹن، پونٹنگ، جسٹن لینگر اور کلارک شامل تھے۔ ہیڈن صرف سات رن بنا سکے جبکہ مارٹن اور کپتان پونٹنگ صرف ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی طرف سے دو وکٹیں ہوگارڈ نے جبکہ ایک وکٹ جانز نے حاصل کی۔ آوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی لینگر تھے جو 59 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہوگارڈ کی گیند پر این بیل نے ان کا کیچ پکڑا۔ دوسرے دن کے کھیل میں آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی کلارک تھے جو ہرمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کلارک نے 36 رنز بنائے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی اننگز میں آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے شاندار سنچری بنائی اور وہ ایک سو دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فلنٹاف کی شاندار اننگز میں چودہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سائمن جونز 15 رن پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آؤٹ ہونے والے آخری برطانوی کھلاڑی میتھیو ہوگارڈ تھے جو شین وارن کا چوتھا شکار بنے۔ وکٹ کیپرگیرئنٹ جونز نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وہ پچاسی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایشلے جائلز نے پندرہ رن بنائےجبکہ ہارمیسن دو رن بنا سکے۔ دوسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کے ایک اہم بلے باز کیون پیٹرسن جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے پنتالیس رن بنائے۔ پیٹرسن کے آؤٹ ہونے کے بعد جونز میدان میں آئے اور انہوں نے فلنٹاف کے ساتھ مل کر برطانوی ٹیم کے سکور کو تیزی سے بڑھانا شروع کر دیا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو رن کی شراکت صرف ایک سو چھبیس گیندوں میں بنی۔ آسٹریلیا کی جانب سے وارن نے چار، ٹیٹ نے تین جبکہ کیسپرووچ، بریٹ لی اور پونٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل بری طرح متاثر ہوا تھا۔ تاہم جمعہ کو کھیل وقت پر شروع ہوا اور ابتدا ہی میں بریٹ لی نے پیٹرسن کو آؤٹ کر دیا وہ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ پہلے دن انگلینڈ کے چار آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سٹراس، ٹریسکوتھک، ائین بیل اور کپتان وان شامل تھے۔ کپتان مائیکل وان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹھاون رن بنائے۔ وہ شین وان کی گیند پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس میچ کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور جیسن گلیسپی کی جگہ نئے کھلاڑی شان ٹیٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ میگرا کی جگہ کیسپروچ کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انگلینڈ ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مایئکل وان، این بیل، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، اور سائمن جونز۔ آسٹریلوی ٹیم: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، سائمن کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی،شان ٹیٹ اور کیسپروچ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||