BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 August, 2005, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا کی ٹیم میچ بچا گئی
پونٹنگ
پونٹنگ جارحانہ انداز میں کھیل رہے ہیں
آسٹریلیا کی ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ بچانے میں کامیاب ہو گئی۔

ایشز سیریز کے اس تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے 371 رن بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور یوں میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر ختم ہو گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان رکی پونٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو چھپن رنز بنائے اور وہ ٹیم کی طرف سے آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعدمیگرا میدان میں آئے اور انہوں نے میچ کے آخری اووروں میں دلیری سے بریٹ لی کا ساتھ دیا۔

آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر جسٹن لینگر تھے جو چودہ رن بنا کر میتھیو ہوگارڈ کی گیند پر وکٹ کیپرگیرینٹ جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور پچیس تھا۔

آسٹریلیا کے دوسرے اوپنر میتھیو ہیڈن چھتیس رنز بنا کر اینڈریو فلنٹاف کے گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ لنچ کے بعد گری جب مارٹن کو ہارمیسن نے انیس کے سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب کیٹچ کو بارہ کے سکور پر فلنٹاف نے آؤٹ کر دیا۔ وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ چار رن بنا سکے، انہیں بھی فلنٹاف نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مائیکل کلارک تھے جو انتالیس رنز بنا کر سائمن جونز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

جیسن گلیسپی کو ہوگارڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی شین وارن تھے۔ وہ فلنٹاف کی گیند پر وکٹ کیپر گیرانٹ جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

آسٹریلیا کے کپتان رِکی پونٹنگ ایک سو چھپن رنز بنا کر ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئےگ

انگلینڈ کی جانب سے فلنٹاف نے چار جبکہ ہوگارڈ اور نے ہارمیسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جونز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 399 رن کی ضرورت تھی اور اس نے بنا کسی نقصان کے 24 رن بنائے تھے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے دو سو اسّی رن چھ کھلاری آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یوں آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا سامنا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم: جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمیئن مارٹن، مائیکل کلارک، سائمن کیٹچ، ایڈم گلکرسٹ، شین وان، بریٹ لی، جیسن گلپسی اور میگرا۔

انگلینڈ ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مایئکل وان، ایئن بیل، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، ایشلے جائلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، اور سائمن جونز۔

66ایشز کا تیسرا ٹیسٹ
دوسرے دن کا کھیل، کیمرے کی آنکھ سے
66ایشز کا تیسرا ٹیسٹ
وان کی سنچری، وارن کے چھ سو وکٹ: تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد