سکھ سپنر انگلینڈ ٹیم میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے دورہ بھارت کے لیے سولہ رکنی کرکٹ ٹیم میں نوجوان سکھ سپنر مونٹی پانیسر کو شامل کیا ہے۔ اگر مونٹی پانیسر ٹیسٹ ٹیم میں چن لیے گئے تو وہ انگلینڈ کی پہلے سکھ کھلاڑی ہوں گے۔ تیئس سالہ پانیسر کا خاندان بھارتی پنجاب سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور یہیں، لوٹن میں، پلے بڑھے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے صرف آٹھ میچوں میں اکیس اعشاریہ چون کی اوسط سے چھیالیس چیمپئن شپ وکٹ حاصل کیے۔ انگلینڈ کے تجربہ کار سپنر ایشلے جائلز جو پاکستان دورے کے دوران زخمی ہو کر وطن واپس آ گئے تھے، ابھی تک کولہے کے آپریشن سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کی بھارت روانگی سے پہلے ایشلے جائلز کی فٹنس کے بارے میں ڈاکٹروں سے رائے لی جائے گی اور ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ ہو سکیں۔ انگلینڈ کے چیف گریونی نے کہا ایشلے جائلز پر جو معلومات ان کو ملی ہیں ان کے مطابق ایشلے جائلز کو مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل آرام کی ضرورت ہے انگلش ٹیم : مائیکل وان(کپتان) ، مارکس ٹریسکوتھک( نائب کپتان) ،اینڈریو سٹراس، این بیل، کیون پیٹرسن ، پول کولنگوڈ ، اینڈریو فلنٹاف، گیرنٹ جونز، میتھو پرائر، سٹیفن ہارمیسن ,میتھو ہوگارڈ، لیئم پلنکٹ، گیرنٹ جونز، ایشلے جائلز، مونٹی پانیسار اور شان یوڈال۔ | اسی بارے میں ’اوپننگ کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں‘23 October, 2005 | کھیل قومی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑی19 October, 2005 | کھیل شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں؟ 17 October, 2005 | کھیل آخر گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی03 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||