BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 February, 2006, 10:43 GMT 15:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کیری پیکر، تماشاگر اور جنٹلمین‘
تقریب میں جان ہاورڈ اور ہالی وڈ کی شخصیات نے بھی شرکت کی
آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ نے ایک یادگاری تقریب کے دوران جدید کرکٹ کے خالق اور اہم میڈیا شخصیت کیری پیکر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کیری پیکر گزشتہ چھبیس دسمبر کو اڑسٹھ سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے 1977 میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے میچ ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق پر جھگڑا ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو بہترین معاوضہ دےکر ورلڈ کرکٹ سیریز کا آغاز کیا تھا۔

سِڈنی اوپرا ہاؤس میں منعقد کی جانے والی یادگاری تقریب میں اٹھارہ سو افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم ہاورڈ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’انہوں نے بھرپور آسٹریلوی زندگی گزاری۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’وہ تماشاگر طبیعت کا مالک تھا، وہ ایک جنٹلمین بھی تھا۔ یہ ایک دہری شخصیت ہے جس پر ہر آسٹریلوی کو فخر ہونا چاہیے۔‘

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ہالی وُڈ کے اداکار رسل کرو، ٹام کروز اور کیٹی ہومز شامل تھے۔

کیری پیکر آسٹریلیا کے امیر ترین شخصیت تھے۔ ان کے بیٹے جیمز نے، جنہیں وراثت میں گیارہ بلین ڈالر کی میڈیا کمپنی پبلِشنگ اینڈ براڈ کاسٹِنگ ملی، کہا کہ ان کے والد ’اپنی خوش قسمتی کے بارے میں آگاہ تھے اور اس کے ساتھ جو ذمہ داریاں ہوتی ہیں ان کے بارے میں بھی۔‘

جیمز نے مزید کہا: ’میری جو اہم یادداشت ان کے بارے میں ہے وہ والد کی حیثیت سے ہے، نہ کہ اس بات سے کہ وہ ایک قدآور شخص تھے۔‘

اس موقع پر سِڈنی اوپرا ہاؤس کے باہر چھ لوگوں کو اس لیے گرفتار کرلیا گیا کہ وہ اس تقریب کے سرکاری خرچ پر انعقاد کیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

گزشتہ سال فوربز رسالے نے کیری پیکر کی مالی حیثیت پانچ بلین ڈالر بتائی تھی۔ ان کے تجارتی اداروں میں رسالے، ٹیلی ویژن اور زیورات کی خرید و فروخت شامل ہیں۔

کیری پیکر نے ون ڈے کرکٹ کو منظم کیا اور پہلی دفعہ کھلاڑیوں کو رنگ برنگ ملبوسات پہنائے گئے۔ ڈے اور نائٹ کرکٹ کا آغاز بھی کیری پیکر نے کیا۔

کرکٹ کے کھیل کو معروف بنانے اور کھلاڑیوں کو امیر بنانے میں کیری پیکر کا بہت بڑا کردار ہے۔ کیری پیکر کے ساتھ معاہدے کرنے والوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں ووین رچرڈز ، ڈینس للی ، مائیکل ہولڈنگ ٹونی گریگ، بیری رچرڈز ، ظہیر عباس ، ماجد خان اور عمران خان بھی شامل تھے۔

اسی بارے میں
کرکٹ کا رنگین انقلاب
10.05.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد