BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رنگین کرکٹ کے خالق انتقال کرگئے
آسٹریلوی کھلاڑی
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کیری پیکر کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
کرکٹ کے کھیل کو موجودہ شکل میں لانے والی اہم ترین شخصیت کیری پیکر انتقال کر گئے ہیں۔

کیری پیکر کا جو گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے ، سڈنی میں انتقال ہوا ہے۔ ان کی خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وہ پرسکون انداز میں اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔

پیکر پبلشنگ اور براڈکاسٹنگ کے مالک کیری پیکر کا شمار آسٹریلیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔ فوبز میگزین کے مطابق کیری پیکر کی مالی حثیت پانچ بلین امریکی ڈالر تھی۔

کھیل کے دلدادہ کیری پیکر نے 1977 نے کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے میچ ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق پر جھگڑا ہونے کے بعد ورلڈ سیریز کرکٹ کا آغاز کیا اور ساری دنیا سے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے بڑے معاوضے پر معاہدہ کر لیا۔

کیری پیکر کے ساتھ معاہدے کرنے والوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں ووین رچرڈز ، ڈینس للی ، مائیکل ہولڈنگ ٹونی گریگ، بیری رچرڈز ، ظہیر عباس ، ماجد خان اور عمران خان بھی شامل تھے۔

ملبرن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے کیری پیکر کو خراج تحسین پیش کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کیری پیکر نے ون ڈے کرکٹ کو منظم کیا اور پہلی دفعہ کھلاڑیوں کو رنگ برنگ ملبوسات پہنائے گئے۔ ڈے اور نائٹ کرکٹ کا آغاز بھی کیری پیکر نے کیا۔

کرکٹ کے کھیل کو معروف بنانے اور کھلاڑیوں کو امیر بنانے میں کیری پیکر کا بہت بڑا کردار ہے۔ جب ساری دنیا کے بورڈز نے ان کے خلاف محاذ بنا لیا اور اپنے کھلاڑیوں کو ورلڈ سیریز میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش تو انہوں نے کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے دے کر اپنے ساتھ معاہدے کر لیے۔

دو سال بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کیری پیکر کے ساتھ صلح کر لی لیکن اس دوران انہوں نے کرکٹ کو جو رنگینی بخشی وہ آج بھی قائم ہے ۔

اسی بارے میں
کرکٹ کا رنگین انقلاب
10.05.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد