BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 May, 2004, 03:51 GMT 08:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یکطرفہ میچ: کرکٹ کا نقصان
بیری رچرڈز
’یکطرفہ میچوں کے مسلے پر آئی سی سی کو اقدامات کرنا چاہئیں۔‘
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر بیری رچرڈز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ اتنی زیادہ یکطرفہ ہوگئی ہے کہ بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔

لاہور میں ہونے والے ایک ایشین کرکٹ کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیری رچرڈز نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیئے جانے کے عمل میں ذمہ داری سے کام لینا چاہئے اور اگر ایسا نہ ہوا تو کرکٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر ’کیری پیکر والی صورتحال‘ پیدا ہوجائے گی۔

آسٹریلیا کے بزنس مین کیری پیکر نے سن انیس سو ستر کی دہائی میں کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ دینے کے لئے ورلڈ سیریز کے نام سے ایک علیحدہ سیریز شروع کردی تھی۔

بیری رچرڈز کا کہنا تھا کہ یکطرفہ یا ایسے مقابلوں میں جس میں ایک سائیڈ بہت مضبوط ہو کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

حال میں زمبابوے نے سری لنکا کے ہاتھوں پانچ زیرو سے پوری سیریز ہاری ہے جبکہ سن دو ہزار میں بنگلہ دیش کو ملنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے درجے کے بعد سے وہ اٹھائیس کوششوں میں صرف ایک بار جیتنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔

بیری رچرڈز نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان کارکردگی کے اعتبار سے خلیج بڑھتا جا رہا ہے اور آئی سی سی کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد