BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 February, 2006, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ
سرنو گنگولی
گنگولی نے پچھلے ماہ پاکستان کے خلاف تین میں سے دو ٹیسٹ کھیلے
بھارت کے سابق کپتان سونو گنگولی ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں انگلینڈ کے خلاف ناگ پور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی شکست کے بعد گنگولی کے علاوہ ظہیر خان اور اجیت اگارکر کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کی جگہ وکرم سنگھ اور سری سانتھ کو چار نئے کھلاڑیوں پر مشتمل پندرہ رکنی دستے میں شامل کیا گیا ہے۔ یوراج سنگھ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے میچ سے باہر رہیں گے جبکہ وریندر سہواگ کندھے کی تکلیف پر قابو پا کر واپس آ گئے ہیں۔

سلیکٹرز کے چیئرمین کرن مورے نے کہا ہے کہ ’ہم بھارتی کرکٹ کے مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

یاد رہے کہ گنگولی کو پچھلے سال اگست میں کوچ گریگ چیپل کے ساتھ تنازعے کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ایک روزہ میچوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

پاکستان کے دورے کے دوران انہیں ٹیم میں شامل تو کر لیا گیا لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت متنازعہ رہی۔ اس دورے کے دوران گنگولی نے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میچ صرف دو اننگز میں بلے بازی کی جن میں انہوں نے 34 اور 37 رنز بنائے۔

اوپنر وسیم جعفر کو دوبارہ بلایا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ چار سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے اور اس وجہ سے کپتان راہول ڈراوڈ کو بیٹنگ آرڈر میں مزید نیچے بیٹنگ کرنی ہو گی۔

متبادل کھلاڑی انیس سالہ سریش رائنہ ہیں جنہوں نے اب تک تیرہ ایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور ان کا بہترین سکور انتالیس رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

فاسٹ بالر وکرم سنگھ کو مناف پٹیل پر فوقیت دی گئی ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف منگل کے روز اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ لیکن ٹیم میں شمولیت کا سب سے زیادہ امکان سری سانتھ کا ہے جنہوں نے پاکستان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ توقع ہے کہ وہ عرفان پٹھان اور رودرا پرتاپ سنگھ کے ساتھ بالنگ اٹیک کریں گے۔

اس مہینے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں تیرہ وکٹیں حاصل کرنے والےلیگ سپنر پیوش چاولہ کو بھی پندرہ رکنی دستے میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی سکواڈ
راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وسیم جعفر، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، محمد کیف، سریش رائنہ، مہیندر دھونی (وکٹ کیپر)، عرفان پٹھان، سری سانتھ، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، رودرا پرتاپ سنگھ، وکرم سنگھ، پیوش چاولہ۔

گنگولی خطرے کی گھنٹی
کیا گنگولی کا کیرئر خطرے میں ہے؟
سورو گنگولیبدترین سال ختم
گنگولی فارم میں آنے کے لیے پر عزم ہیں
گانگولی ٹیم سےباہر
سورو گانگولی کے مداحوں کا احتجاج
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد