انگلینڈ ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کے آغاز میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اس کے پانچ نمایاں کھلاڑیوں کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔ کپتان مائیکل وان کو دورہ پاکستان کے دوران شروع ہونے والی گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور ان کی پہلی ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔ کپتان مائیکل وان کے علاوہ کیون پیٹرسن بھی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اوروہ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔ اس میچ میں انگلینڈ کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیم فاسٹ بولر لیئم پلنکٹ کو بھی فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔فاسٹ بولر سائمن جونز بھی پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے سائیڈ میچ میں حصہ نہیں لے سکے ہیں۔ آل رونڈر پال کالنگوڈ کی کمر میں بھی تکلیف ہے۔ ٹیم کے نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس انگلینڈ آ رہے ہیں۔ انگلینڈ کے کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا ہے کہ مارکس ٹریسکوتھک ذاتی وجوہات کی وجہ سے واپس انگلینڈ جا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نےدو سٹینڈ بائی کھلاڑیوں، جیمز اینڈرسن اور ایلسٹر کوبھارت بلا لیا ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے ناگپور میں شروع ہو رہا ہے۔ بھارت میں پریزیڈنٹ الیون نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ | اسی بارے میں ’انگلینڈ کورفتارپر انحصارکرناچاہیے‘ 17 February, 2006 | کھیل بھارت: نشریاتی حقوق فروخت17 February, 2006 | کھیل وارم اپ میچ انگلینڈ نےجیت لیا20 February, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||