وارم اپ میچ انگلینڈ نےجیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پریکٹس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کرکٹ کلب آف انڈیا کو شکست سے دوچار کردیا۔ انگلینڈ کی جیت کا سہرا ٹیم کے بالرز کے سر جاتا ہے۔ انگلینڈ کے بلیک ویل نے میچ میں چھ وکٹیں لیں اور ساتھ ہی بیٹنگ کے دوران قیمتی رنز بھی سکور کیئے۔ انگلینڈ نے پہلی اور دوسری اننگز میں 299 اور 265 کا سکور کیا جبکہ کرکٹ کلب آف انڈیا نے 251 اور 75 رن بنائے اور نتیجتاً انگلینڈ نے یہ میچ 238 رن سے جیت لیا۔ تین روزہ ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں انگلینڈ نے محض ستائیس اوورز میں مخالف ٹیم کو 75 کے سکور پر آؤٹ کردیا۔ کرکٹ کلب آف انڈیا کی وکٹیں سائمن جونز، سٹیو ہارمیسن اور ایئن بلیک ویل نے لیں۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کا سکور 265 تک پہنچانے میں بھی بلیک ویل کا کردار اہم رہا اور انہوں نے 59 رن بنائے جبکہ سب سے زیادہ سکور مارکس ٹریسکوتھیک نے 88 رنز بنا کر کیا۔ ٹیم کو اپنے بالرز کی جانب سے کافی سہارا رہا تاہم بیٹنگ سائیڈ کے لیے ابھی بھی ٹیم کافی خدشات کا شکار ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ آخری میچ جیت گیا21 December, 2005 | کھیل سنسنی خیز میچ، پاکستان کی فتح19 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل کراچی: پاکستان کی شاندار جیت15 December, 2005 | کھیل آخری دو میچ جیتنے ہیں: فلنٹوف18 December, 2005 | کھیل پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||