آخری دو میچ جیتنے ہیں: فلنٹوف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کوشش ہو گی کہ پاکستان میں ہونے والے آخری دو ایک روزہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائے۔ ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم اس وقت پاکستان سے دو ایک سے پیچھے ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز پہلے ہی پاکستان دو صفر سے جیت چکا ہے۔ فلنٹوف نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سال کا اختتام اچھے طریقے سے کریں۔ ’یہ بہت مایوسی کی بات ہو گی کہ ہم موسمِ گرما میں کی گئی اتنی محنت کے بعد (سال کا) اختتام ہار پر کریں‘۔ انہوں نے کہا: ’سیدھی بات ہے یہ ہے کہ ہمارے پاس دو میچ باقی رہ گئے ہیں اور ہمیں یہ دونوں جیتنے ہیں۔ یہ اچھا ہو گا کہ ہم اپنے ساتھ کچھ واپس لے کر جائیں‘۔ فلنٹوف نے تسلیم کیا کہ انہیں آرام چاہیئے۔ کیونکہ وہ ایشز سیریز کے بعد پاکستان آنے سے پہلے سپر سیریز کھیلنے آسٹریلیا بھی گئے تھے۔ ’میں کرسمس کے بعد آرام کرنے کا منتظر ہوں۔ اگر میں نہ کہوں تو میں جھوٹ بول رہا ہوں گا۔ لیکن میرے پاس ابھی دو گیمز باقی ہیں اور اس کے بعد میں کچھ عرصے کے لیے آرام کروں گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کے ہاتھ میں گیند ہو اور آپ کے سامنے شاہد آفریدی یا عبدالرزاق جیسے کھلاڑی کھیل رہے ہوں تو آپ کے پاس اپنی تھکاوٹ کے متعلق سوچنے کا وقت نہیں رہ جاتا۔ کیونکہ اگر آپ سہی جگہ گیند نہیں کریں گے تو وہ (گیند) غائب ہو جائے گی‘۔ انگلینڈ کے پاس اس وقت مائیکل وان، ایشلے جائلز اور کیون پیٹرسن نہیں ہیں۔ لیکن فلنٹوف کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں ٹیم کی بری کارکردگی کو ان کی غیر موجودگی کا بہانہ بنا کر ٹالا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کئی ایک روزہ میچوں میں اچھی کارکردگی بھی دکھائی ہے۔ ’ہمیں صرف اپنے کھیل کا معیار ذرا اور بہتر بنانا ہے‘۔ |
اسی بارے میں پلیئر آف دی ڈے: اینڈریو فلنٹوف12 November, 2005 | کھیل فلنٹوف کے لیے بی بی سی کا ایوارڈ12 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل ’انگلینڈ پراب نفسیاتی دباؤ ہوگا‘ 07 December, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||