انگلینڈ کے لیے جیتنا ضروری ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دس دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز انگلینڈ کی ٹیم کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے یہ سیریز جیتنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔ اگر انگلینڈ کی ٹیم یہ سیریز نہ جیت سکی تو وہ آئی سی سی کی آفیشل رینکنگ میں پہلی چھ پوزیشنوں میں جگہ حاصل نہیں کر سکے گی۔ ایسی صورت میں انگلینڈ کی ٹیم کو آئی سی سی کے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ اس صورتحال سے یقیناّ انگلینڈ کی ٹیم مزید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت آئی سی سی کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے اور پاکستان سے سیریز ہارنے کی صورت میں وہ ساتویں نمبر پر آ سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جو اس وقت صرف دو پوائنٹس کی کمی کے سبب ساتویں نمبر پر ہے انگلینڈ کی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہو سکتی ہے۔ آئی سی سی کی چمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جن میں سے رینکنگ کے حساب سے پہلی چھ ٹیمیں تو ٹورنامنٹ میں براہ راست شامل ہوتی ہیں جبکہ بقیہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر چمپئنز ٹرافی میں شرکت کر سکتی ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز دو کے مقابلے تین میچز سے جیتتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں وہ سری لنکا اور بھارت سے اوپر چوتھی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ اگر وہ یہ سیریز ایک کے مقابلے چار میچز سے جیتے تو وہ پاکستان کی تیسری پوزیشن چھین سکتی ہے جبکہ اگر وہ پانچوں کے پانچوں میچ جیت لے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو سکتی ہے۔ لیکن ٹیسٹ میچوں میں شکست اور وارم اپ میچ میں پاکستان اے سے ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا سیریز جیتنا کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مائکل وان اور سپنر ایشلے جائلز بھی ان فٹ ہو کر وطن واپس لوٹ چکے ہوں یہ معرکہ سر کرنا انگلینڈ کی ٹیم کے لیے مزید مشکل نظر آتا ہے۔ ادھر پاکستان کی ٹیم کے ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد حوصلے بلند ہیں اور ویسے بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنےگزشتہ سات ایک روزہ میچز میں فتح حاصل کی ہے، ان میں چار میچ بھارت کے خلاف اور تین ویسٹ انڈیز کے خلاف تھے۔ پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے سن دو ہزار میں پاکستان کے دورے میں بھی ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ |
اسی بارے میں پرائر اوپننگ کے لیے پر امید08 December, 2005 | کھیل پاکستان اے نے انگلینڈ کو ہرادیا07 December, 2005 | کھیل جیتتے جیتتے، نیوزی لینڈ ہار گیا07 December, 2005 | کھیل پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی04 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||