پاکستان اے نے انگلینڈ کو ہرادیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں ہونے والے وارم اپ ون ڈے میچ میں پاکستان اے نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے پینتالیس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رنز بنائے۔ پاکستان اے نے مطلوبہ سکور نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس سے قبل پاکستان اے کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر میتھو پرائر نے میچ کے دوران چوراسی گیندوں پر بارہ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ ان کی اس کارکردگی سے پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شمولیت کا کیس مضبوط ہوگیا ہے۔ پال کولنگ وڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچھتر رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ اینڈریو سٹراس نے پانچ رنز بنائے جبکہ کیون پیٹرسن کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور محض دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ لاہور کے باغ جناح میں ہونے والے میچ میں پاکستان اے کے طاہر خان اور افتخار انجم نے دو دو وکٹیں لیں۔ انگلینڈ نے مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو فلنٹوف اور اسٹیو ہارمیسن کو اس اکلوتے وارم اپ میچ میں نہیں کھلایا۔ یہ وارم اپ میچ سنیچر سے لاہور میں شروع ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز سے پہلے کھیلا گیا۔ وکرم سولنکی نے چھبیس ، این بلیک ویل پندرہ بنا رنز بنا کر ذوالقرنین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کبیر علی نے چار رنز بنائے اور افتخار انجم کی گیند پر رفعت اللہ نے ان کا کیچ لیا۔ پاکستان اے: عبدارزاق، رفعت اللہ محمد، اشعر زیدی، یاسر حمید، بازید خان، فیسل اقبال، یاسر عرفات، عمران طاہر، ذوالقرنین حیدر، راؤ افتخار، طاہر افتخار، طاہر خان ریاض آفریدی۔ انگلینڈ: اے جے سٹراس (کپتان)، وی ایس سولنکی، آئی آر بیل، پی ڈی کولنگ وڈ، کے پی پیٹر سن، ایم جے پرائر، جی او جونز (وکٹ کیپر) آئی ڈی بلیک میل، ایک ای پلنکٹ، ایس ڈی اودل، کبیر علی، جے ایم اینڈرسن۔ | اسی بارے میں میچ کا پہلا دن بالروں کے نام06 November, 2005 | کھیل وارم اپ میچ، ورلڈ الیون کی فتح02 October, 2005 | کھیل میچ دلچسپ مرحلے میں 23 November, 2005 | کھیل پاکستان کے لیے میچ بچانا مشکل ہو گا13 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا24 November, 2005 | کھیل ون ڈے میچوں کیلیے ٹیم کا اعلان03 December, 2005 | کھیل وان ایک روزہ میچوں سے باہر06 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||