BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 November, 2005, 22:07 GMT 03:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کے لیے میچ بچانا مشکل ہو گا

رمیز راجہ اور وقار یونس
پاکستان کے دو سابق کپتان رمیز راجہ اور وقار یونس
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان رمیز راجہ اور وقار یونس کے خیال میں ملتان ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے کا فائدہ گنوادیا ہے۔ 274 کا سکور وکٹ کی مناسبت سے بہت کم ہے۔ یہ وکٹ بیٹسمینوں کے لیے تیار کی گئی تھی لیکن بیک فائر ہوگیا۔ مایوس کن بیٹنگ کے بعد بولنگ پر دباؤ آگیا ہے اور پاکستانی ٹیم کے لیے اب میچ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔

رمیز راجہ کے خیال میں کسی بھی ٹیم کے لیے پہلی اننگز مستحکم ہونا بہت ضروری ہے۔ انگلینڈ کی ایشیز میں شاندار کارکردگی کی وجہ یہی تھی کہ اس کے بیٹسمینوں نے پہلی اننگز میں بڑا سکور کیا۔

رمیز راجہ کا ملتان ٹیسٹ کی وکٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ بہت سلو وکٹ ہے۔ ان کے خیال میں وکٹوں کی تیاری کے لیے کسی ماہر کیوریٹر کی خدمات کا حاصل کیا جانا بہت ضروری تھا۔ اس سلسلے میں اینڈی اٹکنسن موزوں تھے۔ ہمارے کیوریٹر اچھے ہیں لیکن زیادہ پروفیشنل نہیں ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگش بولرز نے ذہانت سے بولنگ کی۔

سابق فاسٹ بولر وقار یونس بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ وکٹ ہے جس پر صبروتحمل کے ساتھ بولنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو انگلش بولرز نے کی ان کی فیلڈ پلیسنگ بھی بہت اچھی رہی۔

وقار یونس کے خیال میں اس وقت ملتان ٹیسٹ 70 فیصد انگلینڈ کے حق میں ہے۔

اسی بارے میں
انگلینڈ کا پلّہ بھاری
13 November, 2005 | کھیل
’پلیئر آف دی ڈے‘
13 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد