BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 February, 2006, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: نشریاتی حقوق فروخت
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی اور قومی کرکٹ کے چار سالہ نشریاتی حقوق 352 ملین پونڈ کے عوض فروخت کر دیے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر للت مودی نےاعلان کیا کہ بھارت کی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دیکھانے کے چار سال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے آٹھ پارٹیاں میدان میں اتریں جن میں سے نمبس کیمونیکشن نے سب سے زیادہ بولی دے یہ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

بھارت نے تمام نشریاتی حقوق 434 ملین ڈالر کے عوض فروخت کیے ہیں۔ یہ رقم پچھلی دفعہ اسی طرح کے حقوق کی فروخت سے ہونے والی آمدنی سے دس گنا زیادہ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے کہا کہ وہ صرف ایک چینل کے تسلط اور اجارہ داری کے خلاف ہیں لیکن وہ دور درشن کے راستے میں روکاوٹیں نہیں کھڑی کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد