BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 January, 2006, 22:00 GMT 03:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرافی کےبھی امیدوار ہیں: سلیم الطاف

سلیم الطاف کے مطابق دونوں بڑے ٹورنامنٹ پر فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے بلکہ پی سی بی نے 2008 کی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بولی بھی دی ہے۔

سلیم الطاف نے کہا کہ آئی سی سی کی چمپئنز ٹرافی کینیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہو چکی ہے اور اس سال اس کا میزبان بھارت ہے لہذا ہر دو سال بعد ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے میزبان ہم بننا چاھتے ہیں۔

سلیم الطاف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئی سی سی ہماری اس پیشکش کو قبول کر لے گی سلیم الطاف نے کہا کہ ابھی ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ چمپئنز ٹرافی کس شہر میں کروائی جائے گی جب آئی سی سی ہمیں گرین سگنل دے گی تو شہروں کا بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

سلیم الطاف کے مطابق چمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اس کی آمدنی کا زیادہ حصہ تو اسے ہی ملتا ہے لیکن ہمیں بھی اس کا انتظام کرنے سے دو ملین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔

سلیم الطاف نے کہا کہ جہاں تک ورلڈ کپ کی میزبانی ہمارے خطے کو ملنے کا امکان ہے تو آسٹریلیا بھی 2011 کے ورلڈ کپ کا امید وار ہے اور اگر روٹیشن پالیسی کو مد نظر رکھا جائے تو آسٹریلیا کا زیادہ حق بنتا ہے کیونکہ ہم نے1996 میں جبکہ آسٹریلیا نے 1992 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ سلیم الطاف نے کہا کہ کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ شاید آسٹریلیا ہمارے حق میں دست بردار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں بڑے ٹورنامنٹ پر فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے اور مجھے امید ہے کہ دونوں ہی ہمیں مل جائیں گے۔

سلیم الطاف نے کہا کہ اس سال ستمبر میں پاکستان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کروانے کا بھی امکان ہے اور شردپوار کے ساتھ میٹنگ میں اس پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ سیریز رواں سال زمبابوے کی ٹیم کے آنے سے پہلے رکھی جائے گی اور امکان ہے کہ یہ سیریز ہالینڈ میں ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد