ورلڈ کپ2011 پاک بھارت امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدر شرد پوار کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ سنہ 2011 کا عالمی کرکٹ کپ جنوبی ایشائی خطے میں ہو۔ شرد پوار نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ ملک کر کوشش کریں گے اور دونوں ملک کی 2011 کےعالمی کپ کی میزبانی کریں شرد پوار نے بتایا کہ آئی سی سی نے متفقہ طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد انڈیا میں ہوگا۔ چیمپئینز ٹرافی کے میچ دلی، چنئی اور کلکتہ میں ہوں گے۔ صدر پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی اور یہ ملاقات کرکٹ ہی کے بارے میں تھی۔ صدر مشرف نے کرکٹ سیریز کے بارے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سیریز بہت معیاری ہوگی۔ پاکستان صدرنے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے کرکٹ میچ دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت کو نامنظور کرنے کے بارے میں شرد پوار نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ کیا یہ انکار اقرار میں بدلے کا یا نہیں۔ زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ٹونٹی ٹونٹی میچ کے بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا وہ اس کے بارے اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے پروگرام کے بارے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے صدر شہریار سے بات چیت کریں گے۔ شرد پوار صرف ایک دن لاہور میں رہیں گے اور لاہور ٹیسٹ میچ کے آخری دو گھنٹے کا میچ بھی دیکھیں گے۔ | اسی بارے میں صدر کا انتخاب، حکمِ امتناعی جاری22 September, 2005 | کھیل کرکٹ بورڈ کے عہدیدار معطل09 October, 2004 | کھیل بی سی سی آئی:صدر کا انتخاب ملتوی29 September, 2004 | کھیل انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر 29 September, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||